اسلام آباد سے مانچسٹر کی پہلی پرواز کب اڑان بھرے گی۔۔۔؟ پی آئی اے نے اعلان کردیا۔
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
قومی ائیرلائن( پی آئی اے) نے برطانیہ جانے والوں کیلئے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد سے مانچسٹر کی پہلی پرواز 25 اکتوبر کواڑان بھرے گی۔تفصیل کے مطابق کئی برس کے تعطل کے بعدپی آئی اے کا برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن بحال ہو گیا ۔پی آئی اے کی پہلی پرواز 25 اکتوبر کو اسلام آباد سے مانچسٹر کے لئے روانہ ہوگی ، فضائی آپریشن کی بحالی دونوں ممالک کے درمیان سفری، تجارتی اور عوامی روابط کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوگی۔برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پی آئی اے کی واپسی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ایئرلائن کی برطانوی فضائوں میں واپسی ایک تاریخی لمحہ ہے۔ یہ پرواز دونوں ملکوں کو مزید قریب لائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سفری رابطوں کی بحالی نہ صرف کاروبار اور سیاحت کے لئے مفید ہے بلکہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے بھی سہولت فراہم کرے گی۔برطانوی حکام نے ایئرلائن انتظامیہ کی کوششوں اور معیارِ پرواز کی بہتری کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ اقدام مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان ہوائی سفر کے مزید راستے کھولے گا۔ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں اسلام آباد سے مانچسٹر، لندن اور برمنگھم کیلئے پروازوں کی بحالی کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسلام آباد سے مانچسٹر پی آئی اے
پڑھیں:
ایمل ولی کی گرفتاری کی خبروں پر اسلام آباد پولیس نے بیان جاری کردیا
اسلام آباد:وفاقی پولیس نے سینیٹر ایمل ولی خان کی گرفتاری کے حوالے سے گردش کرتی خبروں کی تردید کردی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایمل ولی خان کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار نہیں کیا۔
ڈی آئی جی جواد طارق نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایمل ولی خان کو نہ تو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے اور نہ ہی وہ اسلام آباد کی حدود میں گرفتار ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد اور غلط ہیں۔