پیوٹن اور نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
کریملن کے بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور امریکی صدر ٹرمپ کے پیش کردہ امن منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔
اس کے علاوہ پیوٹن اور نیتن یاہو نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔
کریملن کا مزید کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان شام میں مزید استحکام لانے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
سلطنت عمان کا قومی دن، صدر مملکت کا سلطان ہیثم کے نام اہم پیغام
فائل فوٹوصدر مملکت آصف علی زرداری نے سلطنت عمان کے قومی دن پر سلطان ہیثم بن طارق کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور عمان دیرینہ دوستی اور بھائی چارے کے رشتوں میں بندھے ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ عمان کی ترقی، سلطان کی دانشمندانہ قیادت کا پیہم ثبوت ہے۔ عمان میں پاکستانی کمیونٹی فعال اور ملک کی معیشت کا اہم حصہ ہے۔ عمان کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود پر ممنون ہوں۔
کراچیوزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سے سلطنت...
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور عمان کے تعلقات ہر گزرتے سال کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں، یقین ہے کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ دونوں ممالک کا تعاون خطے کے امن و استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا۔