data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: حالیہ سیلاب کے باعث پنجاب بھر میں 60 ہزار سے زائد بچوں کی تعلیم بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں حالیہ سیلاب کے باعث صوبے بھر میں 60 ہزار سے زائد بچوں کا تعلیمی سلسلہ منقطع ہوگیا ہے، جس کے بعد محکمۂ اسکول ایجوکیشن نے یونیسیف کے تعاون سے متاثرہ علاقوں میں عارضی ٹینٹ اسکولز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بچوں کی تعلیم کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔

وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ اسکولوں کی عمارتوں کی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے اور حکومت نے 90 روز کے اندر تمام متاثرہ تعلیمی ادارے دوبارہ فعال کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح یہ ہے کہ کسی بچے کا تعلیمی سال ضائع نہ ہو۔

رانا سکندر حیات کے مطابق متاثرہ اضلاع میں بچوں کے “لرننگ لاس” کو کم سے کم رکھنے کے لیے عارضی اسکولز تین شفٹوں میں چلائے جا رہے ہیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبا کو تعلیمی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ ہفتے سے ٹینٹ اسکولز کا باضابطہ آغاز کردیا جائے گا، جن میں بنیادی سہولیات، اسٹیشنری اور فرنیچر بھی فراہم کیا جائے گا۔

وزیرِ تعلیم نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت بچوں کے تعلیمی مستقبل کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، تعلیم کی بحالی صرف عمارتوں کی تعمیر نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے خوابوں کو محفوظ بنانے کا عمل ہے، اور اس مقصد کے لیے حکومت ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ