صیہونی حکومت کے خلاف عملی اقدام نہ کرنے پر عرب اور اسلامی ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الحوثی نے کہا کہ ان ممالک نے خاموشی اختیار کر کے نہ صرف فلسطین کی مدد نہیں کہ بلکہ یہ خاموشی عظیم تر اسرائیل کے صہیونی منصوبے کی راہ ہموار کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم پولیٹیکل کونسل یمن کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا کہ ہم سعودی عرب پر اسرائیلی حملے کا مکمل امکان ہے، کیونکہ سعودی عرب گریٹر اسرائیل منصوبے کا حصہ ہے۔ یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے اپنے ایک خطاب میں کہا ہے کہ یمنی سپورٹ فرنٹ اس وقت تک جاری رہے گا، جب تک غزہ پر حملے مکمل طور پر بند نہیں ہوجاتے اور علاقے کا محاصرہ ختم نہیں ہوجاتا۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے کردار کے بارے میں دشمن کی تشویش سے ظاہر ہوتا ہے کہ جغرافیائی طور پر فاصلے کے باوجود یمن کی کارروائیوں کے نمایاں اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

انہوں نے صیہونی حکومت کے خلاف عملی اقدام نہ کرنے پر عرب اور اسلامی ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ ان ممالک نے خاموشی اختیار کر کے نہ صرف فلسطین کی مدد نہیں کہ بلکہ یہ خاموشی عظیم تر اسرائیل کے صہیونی منصوبے کی راہ ہموار کریگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسلمان ممالک پریشر کارڈز استعمال کرتے ہوئے زیادہ سنجیدہ کردار ادا کریں، جیسے کہ تیل کی کچھ برآمدات روکنا یا اسرائیل کی حمایت کرنے والے بینکوں سے سرمایہ نکالنا۔ اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں الحوثی نے سعودی اماراتی اتحاد پر یمن کے خلاف کرائے کے فوجیوں کی کھلی حمایت کی مذمت کی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ یمن کیخلاف نئی جارحیت ان عرب ممالک کی مداخلت کی سطح اور طاقت پچھلے سالوں کے اقدامات سے زیادہ کچھ نہیں ہوگی۔ انہوں نے آپریشن طوفان الاقصیٰ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ آپریشن نہ ہوتا تو تمام فلسطینی قیدی صیہونی حکومت کی جیلوں میں موجود رہتے۔ الحوثی نے سعودی عرب پر اسرائیلی حملے کے امکان کو رد نہیں کیا اور سعودی عرب کو "گریٹر اسرائیل" منصوبے کا حصہ قرار دیا۔ انہوں نے ٹرمپ کے بیانات کے بارے میں کہا کہ خلیجی ممالک کو امریکی حمایت کی قیمت ادا کرنی ہوگی۔ ان کا سوال تھا کہ ٹرمپ نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف قطر کی حمایت سے انکار کیوں کیا؟

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: الحوثی نے نے کہا کہ انہوں نے کے خلاف

پڑھیں:

چیف جسٹس آف انڈیا پر حملہ زہریلا نظریہ ہے جسے روکنا ہوگا، بی آر گوئی کی بہن

نریندر مودی نے چیف جسٹس سے بات کرکے ایک ہندو وکیل کیطرف سے ان پر جوتا پھینکنے کی کوشش کی مذمت کی اور کہا کہ اس حملے سے ہر ہندوستانی ناراض ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس بی آر گوئی کی طرف مبینہ طور پر جوتا پھینکنے کی کوشش کا چیف جسٹس کی ماں اور ان کی بہن نے سخت مخالفت کی ہے۔ چیف جسٹس کی ماں کملاتائی گوئی نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لے کر بدامنی پھیلانے کا اختیار نہیں ہے۔ وہیں حملے سے متعلق سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چیف جسٹس کی بہن کیرتی نے کہا کہ یہ زہریلا نظریہ ہے اور بدامنی پھیلانے کا اختیار کسی کو بھی نہیں ہے۔ چیف جسٹس بی آر گوئی پر حملے کی ہر طرف سے مذمت کی جا رہی ہے۔ چیف جسٹس کی ماں کملاتائی گوئی نے کہا کہ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے ذریعہ دیا گیا آئین "آپ جیئیں اور دوسروں کو بھی جینے دیں" کے اصول پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لے کر بدامنی پھیلانے کا اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سبھی کو اپنے موضوعات امن اور آئین کے راستے سے ہی حل کرنا چاہیئے۔

چیف جسٹس بی آر گوئی پر حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے انکی بہن کیرتی گوئی نے کہا کہ کل کا حادثہ ملک کو شرمسار کرنے والا اور قابل مذمت حادثہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ذاتی حملہ نہیں، بلکہ ایک زہریلا نظریہ ہے، جسے روکنا ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ غیر آئینی عمل کرنے والوں پر کارروائی ہونی چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں آئین کے سطح پر پرامن طریقے سے ہی مخالفت درج کرنی چاہیئے تاکہ بھیم راؤ امبیڈکر کے خیالات کو کوئی آنچ نہ آئے۔ دوسری جانب بارکونسل آف انڈیا (بی سی آئی) نے چیف جسٹس بی آر گوئی کی طرف مبینہ جوتا پھینکنے کی کوشش کرنے کے ملزم وکیل راکیش کشور کو کل پیر کے روز ہی فوری طور پر معطل کردیا۔ عدالتی کارروائی کے دوران پیش آئے اس شرمناک حادثہ سے چیف جسٹس حیران رہ گئے اور انہوں نے عدالت کے افسران اور کورٹ روم میں موجود سیکورٹی اہلکاروں سے اسے نظرانداز کرنے اور راکیش کشور نامی قصوروار وکیل کو وارننگ دے کر چھوڑ دینے کو کہا۔

حالانکہ اس حملے کی ہر طرف مذمت کی جارہی ہے۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی سمیت ملک کے کئی بڑے لیڈران نے بھی مذمت کی ہے۔ نریندر مودی نے چیف جسٹس سے بات کرکے ایک وکیل کی طرف سے ان پر جوتا پھینکنے کی کوشش کی مذمت کی اور کہا کہ اس حملے سے ہر ہندوستانی ناراض ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سماج میں اس طرح کے قابل مذمت فرائض کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ساتھ ہی وزیراعظم نریندر مودی نے حادثہ کے بعد امن بنائے رکھنے کے لئے چیف جسٹس کی جم کر تعریف بھی کی۔ بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے بھی اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس بی آر گوئی پر حملہ شرمناک ہے اور اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد میں چلڈرن غزہ مارچ:75 ہزار فلسطینیوں کا قاتل ٹرمپ کیسے امن کا داعی بن سکتا ہے،لیاقت بلوچ
  • ن لیگ نمبر پورے کرلے تب بھی پیپلز پارٹی کے بغیر سسٹم نہیں چل سکتا، گورنر پنجاب
  • چیف جسٹس آف انڈیا پر حملہ زہریلا نظریہ ہے جسے روکنا ہوگا، بی آر گوئی کی بہن
  • واحد ٹرمپ ہی ہے جو اس بدمعاش نیتن یاہو کو لگام ڈال سکتا ہے، مشاہد حسین
  • حماس اسرائیل بالواسطہ مذاکرات آج: یرغمالیوں کی رہائی اور جزوی انخلا پر معاہدے کا امکان
  • اسرائیل نے غزہ پر حملے روکنے کا مطالبہ بمباری میں اُڑا دیا
  • بھارت کی طرف سے کسی ایڈونچر کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا: خواجہ آصف
  • بھارت کی طرف سے کسی قسم کے ایڈونچر کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا، خواجہ آصف
  • اسرائیلی دعویٰ جھوٹا ثابت، حماس رہنما خلیل الحیہ منظر عام پر آگئے