اگر آپ روزانہ کدو کھائیں تو بلڈ شوگر پر اسکے کیا اثرات مرتب ہونگے؟
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
کدو صدیوں سے مختلف کھانوں میں استعمال ہوتا آرہا ہے اور جدید طب میں اس پر ذیابیطس و بلڈ شوگر سے متعلق بھی تحقیقات ہوئی ہیں۔
کدو کا ذائقہ میٹھا ضرور ہے لیکن اس میں کیلوریز کم اور فائبر مناسب مقدار میں ہوتا ہے جبکہ اس کا گلائسیمک انڈیکس نسبتاً کم ہوتا ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر اعتدال میں کھایا جائے تو بلڈ شوگر کے مریضوں کیلئے یہ اچھا ہے۔
مزید برآں کدو میں بیٹا کیروٹین، پولی فینولز اور فلیوونائڈز جیسے اجزا ہوتے ہیں جو انسولین حساسیت بہتر کر سکتے ہیں اور آکسیڈیٹو اسٹریس کم کر کے شوگر کنٹرول میں مددگار ہو سکتے ہیں۔ کچھ لیبارٹری مطالعات میں کدو کے بیج اور گودے کے اجزاء نے انسولین کے اخراج کو بہتر ثابت کیا ہے۔
تجربات میں کدو کے بیجوں نے جگر میں گلوکوز میٹابولزم پر اچھے اثرات ڈالے اور خون میں شوگر لیول کم کرنے میں مدد کی۔ اس میں فائبر اور پانی کی زیادہ مقدار کی وجہ سے بھوک کم لگ سکتی ہے جسکے نتیجے میں وزن بھی مستحکم رہ سکتا ہے جو ذیابیطس کے مریضوں کیلئے اہم ہے۔
تاہم ایک بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ اگر ایک وقت میں زیادہ مقدار (خاص طور پر میٹھے پکوان جیسے کدو کی کھیر، حلوہ وغیرہ) کھائیں جائیں تو شوگر فوراً بڑھ سکتی ہے۔
ذیابیطس مریضوں کیلئے کدو کے استعمال کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ کدو کو ابال کر یا بھاپ میں پکا کر استعمال کریں۔ پروٹین یا فائبر کے ساتھ کھانے سے بلڈ شوگر پر اس کا اثر مزید نرم اچھا ہوتا ہے۔
کدو کے بیج میگنیشیم اور صحت مند فیٹس کی وجہ سے بھی ذیابیطس کے مریضوں کیلئے فائدہ مند ہو سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مریضوں کیلئے بلڈ شوگر کدو کے
پڑھیں:
جب تک فلسطین کو خود مختاری نہیں مل جاتی، اسکی حمایت سے دستبردار نہیں ہونگے، نیکولس مادورو
فلسطین کے قومی دن کے موقع پر وینزویلا کے صدر نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے جائز مطالبے سے اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹیں گے، جب تک فلسطین کو خود مختاری نہیں مل جاتی۔ اسلام ٹائمز۔ وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی کاز کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطین کے قومی دن کے موقع پر وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے جائز مطالبے سے اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹیں گے، جب تک فلسطین کو خود مختاری نہیں مل جاتی۔ صدر مادورو نے کہا ہے کہ فلسطین کے عوام کو ایک آزاد ریاست میں امن کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے باوجود حقیقی انصاف ملنے تک امن قائم نہیں کیا جاسکتا۔