پی سی بی عمران خان کو سالگرہ کی مبارک باد دینا بھول گیا( شائقین میں غم و غصہ پھیل گیا)
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
پی سی بی کی فکسر سلمان بٹ کو سالگرہ کی مبارکباد،عمران خان کو مبارکباد دینے کی زحمت گوارا نہیں کی
عمران کو نہیں دی جس نے انہیں ان کا واحد ون ڈے ورلڈ کپ جیت کر دیا ، سوشل میڈیا صارف کا ردعمل
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشل ایکس (سابقہ ٹویٹر) اکاؤنٹ نے سابق کپتان اور 2010ء کے سپاٹ فکسنگ کیس کے مرکزی کردار سلمان بٹ کو سالگرہ کی مبارکباد دی جبکہ لیجنڈری کپتان عمران خان کی سالگرہ پر انہیں مبارکباد دینے کی زحمت تک گوارا نہیں کی۔سوشل میڈیا صارفین نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا، ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’ پی سی بی ایک فکسر ]سلمان بٹ[ کو سالگرہ کی مبارکباد دے رہا ہے، لیکن واحد کپتان عمران خان[ کو نہیں دی جس نے انہیں ان کا واحد ون ڈے ورلڈ کپ جیت کر دیا‘ ۔ایک اور صارف نے ٹویٹ کیا ’آپ کی طرف سے اسپاٹ فکسرز کو عزت دینے پر خوشی ہوئی، اس سے کرکٹ چلانے کی آپ کی اہلیت واضح طور پر نظر آرہی ہے‘۔سلمان بٹ جو 2010ء کی پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوران بدنام زمانہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے مرکزی کردار تھے، انہیں پی سی بی کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دی گئی، جس پر شائقین میں غم و غصہ پھیل گیا۔اس سکینڈل جس میں سلمان بٹ، محمد عامر اور محمد آصف شامل تھے، نیوز آف دی ورلڈ کے اسٹنگ آپریشن کے ذریعے بے نقاب کیا گیا جس کے نتیجے میں سلمان بٹ پر کرکٹ سے 10 سال کی پابندی عائد کردی گئی۔اگرچہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں واپس آئے لیکن سلمان بٹ نے کبھی قومی ٹیم کو جوائن نہیں کیا اور حال ہی میں پی سی بی کے چیمپئنز ون ڈے کپ کے لیے کمنٹری میں شامل رہے ہیں۔اس کے برعکس عمران خان کو کرکٹ کی تاریخ کے عظیم آل راؤنڈرز میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے، پی سی بی نے 5 اکتوبر کو ان کی 73 ویں سالگرہ کے دن انہیں مکمل طور پر نظر انداز کر دیا۔پی سی بی کی جانب سے عمران خان کو یوم پیدائش کی مبارکباد دینے میں ناکامی کو بہت سے لوگوں نے پاکستان مسلم لیگ نواز کی موجودہ حکومت اور پی سی بی میں حکومت کے مقرر کردہ چیٔرمین محسن نقوی جو وزیر داخلہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں، کی جانب سے ایک سیاسی پیغام کے طور پر دیکھا گیا ہے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: سالگرہ کی مبارکباد کو سالگرہ کی عمران خان کو پی سی بی
پڑھیں:
مسلمانوں کو اپنے مذہب، تاریخ کے دفاع کیلئے شہادتیں دینا پڑیں گی: سکھ رہنما
ٹورنٹو ( نیوزڈیسک) خالصتان تحریک کے رہنما نے مودی کی فاشسٹ سوچ کا پول کھولتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کا ہندوتوا بیانیہ اقلیتوں کیلئے شدید خطرہ بن گیا ہے، مسلمانوں کو اپنے مذہب، تاریخ کیلئے شہادتیں دینا پڑیں گی۔
خالصتان تحریک اور سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ نے مسلمانوں سے جابر مودی کے خلاف مزاحمت کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ مسلمان دشمنی میں مودی نے صدیوں پرانی مسجد کی شہادت کو قومی تماشہ اور سیاسی تہوار بنا دیا۔
سکھ رہنما گرپتونت سنگھ نے خالصتان کی آزادی کے بعد رام مندر کی جگہ دوبارہ بابری مسجد کی تعمیر کا وعدہ کیا اور کہا کہ 25 نومبر کو دہشت گرد مودی رام مندر میں انتہا پسند ہندوتوا کا جھنڈا لگا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کو بھارتی قبضے سے آزاد کرا کے خالصتان بنا کر رام مندر کی جگہ دوبارہ بابری مسجد بنائیں گے، جو اس دہشت گرد نریندر مودی کو روکے گا اسے 11 لاکھ کا انعام دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مسلمان رام مندر میں دہشت گرد مودی کی جانب سے ہندوتوا کا جھنڈا بلند کرنے کے منصوبہ خاک میں ملا دیں، مسلمان 25 نومبر کو ایک بڑی انسانی زنجیر بنا کر ایودھیا پر قبضہ کر لیں، اگر مسلمانوں نے ہندوستان میں زندہ رہنا ہے تو انہیں اپنے مذہب اور تاریخ کا دفاع کیلئے شہادتیں دینی پڑیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ کو نہ بلڈوزر سے بدلا جا سکتا ہے اور نہ ہی ہندوتوا کے جتھوں سے، رام مندر بابری مسجد کی شہادت سے بی جے پی اور آر ایس ایس کی نظریاتی دہشت گردی کے تحت وجود میں آیا۔