data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی (آن لائن) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے توہین عدالت کی درخواست پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔ توہین عدالت کی یہ درخواست ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی نے دائر کی تھی جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور پیٹرن انچیف وزیراعظم شہباز شریف کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر نوید عباسی نے مبشر جعفر قصوری ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز نے یکم ستمبر کو ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کو معطل کیا تھا 22 ستمبر کو عدالت نے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کو بحال کرنے کا حکم دیا تھا لیکن مذکورہ ڈائریکٹر نے عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز پی سی بی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی ہے۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن

پڑھیں:

امن منصوبے اور ٹرمپ کی ہدایت کے باوجود اسرائیل کا فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کے ہیڈکوارٹر پر حملہ

امن منصوبے پر عملدرآمد کے باوجود اسرائیلی فوج نے فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

خبرایجنسی کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے علاقے الرام میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا جس میں ایسوسی ایشن کے کئی ملازمین زخمی ہو گئے۔

خبرایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے پی ایف اے ہیڈکوارٹر پر گیس اور صوتی بم برسائے۔ 

فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن نے اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی اور اعلامیے میں کہا ہے کہ یہ حملہ فلسطینی کھیل اور کھلاڑیوں کو نشانہ بنانے کی منظم حکمت عملی کے تحت کیا گیا ہے۔

فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق ہیڈکوارٹر سے متصل فیصل الحسینی اسٹیڈیم پر اس سے پہلے متعدد بار اسرائیلی کی جانب سے حملے کیے جاچکے ہیں۔

ایسوسی ایشن نے فیفا سمیت تمام عالمی کھیلوں کے اداروں اور بورڈز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی اس جارحیت کے خلاف آواز اٹھائیں اور شدید احتجاج کریں۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے فضائی اور زمینی حملوں میں اب تک سیکڑوں فلسطینی ایتھلیٹس اور فٹبالرز کو شہید ہوچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر فلسطینی شہدا کی تعداد 65 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پارکس کو نجی افراد کے حوالے کرنے پرمیئر ودیگر سے جواب طلب
  • جونیئرٹیچر کا بطور ہیڈماسٹر تقرر‘توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
  • توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین ٹی ایم سی ابراھیم حیدری سمیت 6 افسران معطل
  • پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی نومنتخب باڈی کوپارلیمنٹ ہاؤس آفس چارج کا دے دیاگیا
  • ٹیکس وصولی کا تنازع؛ عدالت نے چیئرمین ٹی ایم سی ابراہیم حیدری سمیت 6 افسران معطل کر دیے
  • پارکس کے کمرشل استعمال پر جماعت اسلامی کی درخواست پر میئر کراچی سمیت دیگر عدالت طلب
  • اسرائیل کا فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن کے ہیڈکوارٹر پرحملہ
  • غیر قانونی دیورار کی تعمیر پر سائٹ ایسوسی ایشن کا حکام کو خط
  • امن منصوبے اور ٹرمپ کی ہدایت کے باوجود اسرائیل کا فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کے ہیڈکوارٹر پر حملہ