Islam Times:
2025-11-19@03:18:12 GMT

"فتح" 4 پاکستان کی میزائل کمانڈ میں شامل کر دیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT

'فتح' 4 پاکستان کی میزائل کمانڈ میں شامل کر دیا گیا

پاک فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فتح 4 میزائل میں نئے نیوی گیشن اور ایویونکس سسٹم موجود ہیں، یہ میزائل اب پاک فوج کی میزائل فورس کی نئی قائم کردہ کمانڈ کا حصہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی فوج نے سطح پر مار کرنے والے کروز میزائل فتح 4 کی باضابطہ نقاب کشائی کے ساتھ ہی اپنی میزائل صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ایک نیا قدم اٹھایا ہے۔ جینز ڈیفنس کی ویب سائٹ کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ میزائل کو 30 ستمبر کو 750 کلومیٹر کی رینج کے ساتھ آزمائشی لانچ میں کامیابی کے ساتھ داغا گیا تھا۔ پاک فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فتح 4 میزائل میں نئے نیوی گیشن اور ایویونکس سسٹم موجود ہیں، یہ میزائل اب پاک فوج کی میزائل فورس کی نئی قائم کردہ کمانڈ کا حصہ ہے۔

کم اونچائی پر پرواز کرنے اور دشمن کے میزائل دفاعی نظام سے بچ کر گزرنے کی صلاحیت کے ساتھ، یہ میزائل درست طریقے سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگست 2025 میں پاکستان کے یوم آزادی کی تقریبات کے دوران پہلی بار میزائل کی غیر سرکاری تصاویر جاری کی گئ تھیں، ان میں دکھایا گیا تھا کہ فتح 4 کی رینج 750 کلومیٹر، زیادہ سے زیادہ پرواز کی اونچائی 50 میٹر، لمبائی 7.

5 میٹر اور وزن 1،530 کلوگرام ہے۔ پاکستان کے حریف اور ہمسایہ ملک بھارت نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاک فوج کی کے ساتھ

پڑھیں:

بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے

 ویب ڈیسک :بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے اپنے حالیہ بیان میں بھارتی دفاعی صنعت پر شدید عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سنجیدہ تحفظات اٹھا دیے ہیں۔

 مودی کا ’’میک اِن انڈیا‘‘ دفاعی خواب بری طرح زمین بوس ہوگیا جبکہ بھارتی فوج وقت پر اسلحہ نہ ملنے کی کھلے عام شکایات کرنے لگی۔

 بھارتی دفاعی صنعت کی سرد مہری نے سی ڈی ایس کو میڈیا پر آ کر قوم پرستی کی دہائی دینے پر مجبور کر دیا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے رد و بدل ہو گیا

 بھارتی جریدے دی پرنٹ کے مطابق سی ڈی ایس انیل چوہان کا کہنا تھا کہ ہم آپ کی منافع کمانے والی کاوشوں میں کچھ قومیت اور حب الوطنی کی توقع رکھتے ہیں۔ دفاعی اصلاحات یک طرفہ عمل نہیں، صنعت کو اپنی صلاحیت کے بارے میں سچ بولنا ہوگا۔

 انیل چوہان نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ معاہدہ کر کے اور وقت پر ڈیلیور نہ کریں، یہ ہماری صنعتی صلاحیت کا نقصان ہے۔ آپ کو اپنی مقامی صلاحیت کے بارے میں سچ بولنا ہوگا، اس کا تعلق قومی سلامتی سے ہے۔

گرین شرٹس آج روایتی حریف کو کرکٹ سکھانے کے لئے میدان میں آئیں گے

 بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا کہنا تھا کہ بہت سی کمپنیاں کہتی ہیں کہ ان کے مصنوعات 70 فیصد مقامی ہیں، لیکن یہ حقیقت نہیں ہے۔

 کرپٹ مودی کے دور اقتدار میں بھارتی دفاعی کمپنیاں اربوں کے حکومتی فنڈز لینے کے باوجود جدید ہتھیار وقت پر دینے میں ناکام ہیں۔ بھارتی سی ڈی ایس کی تنقید خود بھارتی فوج کی داخلی بدانتظامی اور ناقص پلاننگ کی گواہی دے رہی ہے۔

 بھارتی فوج کی بڑھتی ہوئی مایوسی نے خطے میں ناکام ملٹری ماڈرنائزیشن اور اندرونی کھوکھلے پن کا پردہ چاک کر دیا۔
 
 

بشریٰ کےمتعلق جو چھپا ہے وہ بالکل درست ہے، عون چوہدری بھی گواہی دینےآگئے

متعلقہ مضامین

  • توانائی شعبہ کی تنظیم نو، گڈ گورننس پر توجہ، ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے کوشاں: وزیر خزانہ
  • اٹھائیسویں آئینی ترمیم میں بلدیاتی نظام سے متعلق ترامیم شامل کی جائیں گی، مصطفی کمال
  • شیخ حسینہ کو اپنے ہی قائم کردہ عدالت نے سزائے موت سنا دی
  • موسمیاتی خطرات میں پاکستان سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے‘ مصدق ملک
  • نئی ملوں کا قیام، کاٹن زون میں سرفہرست رحیم یار خان شوگر زون میں تبدیل
  • سابق کپتان سرفراز احمد کو پی سی بی میں اہم ذمہ داریاں مل گئیں
  • تیسرا ون ڈے : پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، سری لنکا کی بیٹنگ جاری
  • پاکستان میں ریئر ارتھ منرلز میں بڑی تجارتی صلاحیت موجود ہے: قیصر احمد شیخ۔
  • بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
  • صدر نے پاکستان آرمی، ائیر فورس اور نیوی ترمیمی بلز کی منظوری دیدی