سکھر: بچل شاہ میانی میں دوگروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک زخمی
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251008-2-9
سکھر(نمائندہ جسارت)سکھر کے تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں واقع علاقے بچل شاہ میانی میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد متاثرہ فریق کے افراد، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، نے تھانے کے باہر شدید احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔تفصیلات کے مطابق سکھر ایئرپورٹ تھانے کی حدود میں میرانی برادری کے دو گروہوں کے درمیان معمولی تنازعہ تلخ کلامی میں تبدیل ہوگیا، جس کے دوران مبینہ طور پر ایک بااثر شخص کی فائرنگ سے اویس میرانی زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی، جبکہ زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔واقعے کے بعد ایک گروپ سے تعلق رکھنے والی خواتین اور بچوں نے تھانے کا گھیراؤ کیا اور شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین میں مسمات رضیہ، لیلاں، مسمات سندھو، مسمات شانل، مسمات شہمیراں میرانی اور دیگر خواتین شامل تھیں۔احتجاج کے دوران خواتین نے الزام عائد کیا کہ واقعے کے باوجود پولیس نے اصل ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ہمیں تنگ کررہی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
راجن پور، کچے میں پولیس کا ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن
راجن پور کے کچے میں پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کرکے انتہائی مطلوب ڈاکو کو ہلاک اور 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
ڈی پی او کے مطابق پولیس نے ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو آگ لگادی، ہلاک ڈاکو قتل، اغوا اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔
ایس ایس پی حسن سردار نیازی کے مطابق مزید جانی نقصان کو روکنے کے لیے علاقے میں پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔
آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق بھی ہوا ہے۔
دوسری جانب خیرپور کے کچے کے علاقے میں فیض محمد بنڈو میں دیرینہ دشمنی پر دو قبائل میں تصادم کے دوران 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔