پی اے سی، فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی 18 ملین کی وصولیاں غیر مصالحت شدہ قرار
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
اسلام آباد:
فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) میں فیڈرل سرکاری رسیدوں میں مفاہمت نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ ایف پی ایس سی کی جانب سے18.965ملین کی وصولیاں غیر مصالحت شدہ قرار دیدیں، پی اے سی کی ذیلی کمیٹی نے معاملے پر دوبارہ DAC کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاو’نٹس کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا اجلاس میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔
آڈٹ رپورٹ 2005-06 میں ایف پی ایس سی کی مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی تھی، آڈیٹر جنرل حکام نے کہا امیدواروں سے لی فیسیں خزانہ سے مطابقت میں نہ لائی جا سکیں۔
مشاورت کے باوجود حل نہیں نکلا، جس پرPAC ذیلی کمیٹی نے معاملے پر دوبارہ DAC کرنے کی ہدایت کردی ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔
I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
Ansa Awais Content Writer