پیپلزپارٹی کاوفاقی حکومت کی حمایت جاری رکھنے کافیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251008-08-15
کراچی (رپورٹ: واجد حسین انصاری ) پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے باوجود پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم اگر مستقبل میں بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کو نشانہ بنایا گیا تو وہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوگی۔پارٹی کی قیادت نے اپنے موقف سے وفاقی وزیرداخلہ کو کو آگاہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے سندھ حکومت کے خلاف کچھ سخت بیانات کی وجہ سے پیپلزپارٹی کی قیادت شدید تشویش کا شکار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت کا موقف ہے کہ مریم نواز شریف کی جانب سے اچانک پیپلزپارٹی کی قیادت کو نشانہ بنانا ایک سوچے سمجھے منصوبہ کا حصہ ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے ان تحفظات سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو آگاہ کردیا ہے جو دونوں جماعتوں کے درمیان مفاہمت کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔ پیپلزپارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ وہ وفاقی حکومت کی حمایت جاری رکھناچاہتی ہے تاہم اگر اسی طرح تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا تو وہ پھر انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے تحفظات سے وزیر اعظم شہباز شریف کو بھی آگاہ کیا جاچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو حالیہ صورتحال میں محتاط گفتگو کرنے کی ہدایت کی ہے، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی وزیراعظم شہبازشریف سے آج یا کل ملاقات کریں گے جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حالیہ بیانات اور پنجاب حکومت کے مؤقف پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہنا ہے کہ
پڑھیں:
اسکولوں کے اوقات کم کر کے صرف 2 گھنٹے کر دیے گئے؛ نوٹیفیکیشن جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: اسکولوں کے اوقات کم کر کے صرف 2 گھنٹے کر دیے گئے، جس کے تحت اوقات کار 9:30 بجے سے 11:30 بجے تک ہوں گے۔
میڈیا ذارئع کے مطابق پنجاب ایجوکیشن انیشی ایٹیوز مینجمنٹ اتھارٹی نے وسط مدتی اسکول بیسڈ اسیسمنٹ 2025-26 کے لیے ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے۔ جس کے تحت کلاس 1 سے 8 تک کے طلباء کے لیے پہلے امتحان کی تاریخ 12 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔
پنجاب کے سرکاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا صبح کی شفٹ کے اسکول 9:30 بجے سے 11:30 بجے تک صرف دو گھنٹے کے لیے کھلے رہیں گے۔ بعد دوپہر کی شفٹ کے اسکولوں کا وقت 2:00 بجے سے 4:00 بجے تک مقرر کیا گیا ہے جبکہ جمعہ کو یہ وقت 2:30 بجے سے 4:30 بجے تک ہوگا۔