ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی پی کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ جب بھی پیپلزپارٹی سیلاب متاثرین کو ریلیف دینے کی بات کرتی ہے ن لیگ اس کو پنجاب پر حملہ کیوں قرار دیتی ہے، سرائیکی خطہ اس وقت سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، سیلاب متاثرین بے یار و مدد گار امداد کے منتظر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم لابر، سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ، سٹی سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عمران، ممبر جنوبی پنجاب کونسل ملک ارشد اقبال بھٹہ، سینئر نائب صدر کلچر ونگ جنوبی پنجاب میر احمد کامران مگسی، سینئر نائب صدر ساجد بلوچ، میاں منظور قادری، مرزا نذیر بیگ، ضیا انصاری، شاہد رضا صدیقی، شیخ سلیم و دیگر عہدیداران نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے سید یوسف رضا گیلانی، ان کے بیٹوں اور گیلانی ہاوس کی سیکورٹی واپس لینا مجرمانہ و غیر ذمہ دارانہ فعل ہے، پنجاب حکومت کیا نہیں جانتی کہ سید یوسف رضا گیلانی اور ان کا خاندان دہشت گردوں کے نشانے پر ہے، اس طرح کے مجرمانہ فعل کے باعث سید علی حیدر گیلانی دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال ہوئے تھے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پنجاب حکومت اپنے اس مجرمانہ فعل پر معافی مانگتے ہوئے فوری طور پر سید یوسف رضا گیلانی اور ان کے بیٹوں سے واپس لی گئی سیکورٹی کو بحال کرے یا پھر تحریری ضمانت دی جائے کہ گیلانی خاندان کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہوگی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی پیپلزپارٹی سیلاب متاثرین کو ریلیف دینے کی بات کرتی ہے ن لیگ اس کو پنجاب پر حملہ کیوں قرار دیتی ہے، سرائیکی خطہ اس وقت سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، سیلاب متاثرین بے یار و مدد گار امداد کے منتظر ہیں لیکن سرائیکی خطہ جنوبی پنجاب کو جان بوجھ کر کسی قسم کی امداد یا ریلیف فراہم نہیں کر رہی، اس کا واحد حل الگ صوبہ جنوبی پنجاب کا قیام ہے، اب تو سیلاب متاثرین بھی الگ صوبہ کے قیام کو اپنے مسائل کا حل قرار دے رہے ہیں، لیکن پنجاب حکومت کو پیپلزپارٹی فوبیا ہو گیا ہے یہ سب اس لئے کیا جا رہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد سے توجہ ہٹا کر اپنا الو سیدھا کیا جائے، لیکن ہم پنجاب حکومت کو یہ خطرناک کھیل نہیں کھیلنے دیں گے۔ سید یوسف رضا گیلانی اور ان کے صاحبزادوں سے سیکورٹی واپس لینا بھی اسی بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مریم نواز المعروف تصویر اعلی کو گیلانی خاندان کی سیلاب متاثرین کے حق میں بولنا اور سیلاب متاثرین کی خدمت کرنا پسند نہیں آیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی دو خواتین وزرا عظمی بخاری اور مریم اورنگزیب پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت کے خلاف جو زبان استعمال کر رہی ہیں اس پر ہم مریم نواز کو باور کروا دینا چاہتے ہیں کہ عظمی بخاری کو ہم بہتر جانتے ہیں یہ ماضی میں آپ کے والد نواز شریف کو را کا ایجنٹ کہا کرتی تھی جو کہ آن دی ریکارڈ موجود ہے، مسلسل پارٹی بدلنے والے کسی کے وفادار نہیں ہوتے اس لئے آج کی پریس کانفرنس کے ذریعے ہم حکومت پنجاب کو کہنا چاہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کی سیاسی تربیت میں بدتہذیبی و بداخلاقی کا کلچر نہیں ہے، لیکن ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم ان دو خواتین عظمی بخاری اور مریم اورنگزیب کو ان کا اصل چہرہ دکھائیں۔ اگر انہوں نے اپنی زبان اور لہجہ تبدیل نہ کیا تو بات بہت آگے تک جائے گی اور اس کی تمام تر ذمہ داری ان دو خواتین وزرا پر ہوگی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سید یوسف رضا گیلانی سیلاب متاثرین پنجاب حکومت

پڑھیں:

دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ۔ 

فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیو سک تک پہنچ گئی ہے۔

دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانےدرجے کا سیلاب  ہے ۔پانی کا بہاؤ بڑھ کر 73 ہزار 635 کیو سک تک پہنچ گیا ۔

اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ میں بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار  ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

بلوچستان میں سبی ڈویژن کے دریائے لہڑی میں ہیڈگوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب  ہے اور پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیو سک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسر ی جانب سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام 5 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا ہے۔  ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کام کے لیے گئے تھے واپسی پر کشتی خراب ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب