کراچی میں دودھ کی قیمتوں کا تنازع شدت اختیار کر گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
ڈیری فارمرز کو دیوار سے لگایا گیا تو 2026میں 400روپے فی لیٹر بھی دودھ نہیں مل سکے گا
اگر حق نہ دیا گیا تو11اکتوبر کے بعد احتجاج اور عدالت سے رجوع کیا جائیگا، ڈیری فارمرز
(رپورٹ: افتخار چوہدری) ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمتوں کے تعین سے متعلق 11 اکتوبر تک عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں آئندہ لائحہ عمل اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے ترجمان غلام شبیر ڈار نے کہا ہے کہ دودھ کی پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ 5،600 روپے فی من ملنے والا بھوسہ اب1200روپے فی من تک پہنچ گیا ہے اور جانوروں کے اخراجات پورے نہیں ہو رہے۔انہوں نے کہا کہ مجبوری کے تحت دودھ کی قیمت 250 روپے فی کلو کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، اگر حق نہ دیا گیا تو 11 اکتوبر کے بعد احتجاج کریں گے اور عدالت سے بھی رجوع کیا جائے گا۔غلام شبیر ڈار نے مزید کہا کہ پروڈکٹ ہماری ہے، اس لیے کمیٹی میں ڈیری فارمرز کا نمائندہ شامل ہونا چاہیے۔ترجمان نے خبردار کیا اگر ڈیری فارمرز کو دیوار سے لگایا گیا تو 2026 میں 400 روپے فی لیٹر بھی دودھ نہیں مل سکے گا، اس لیے حکومت کو فی الفور ڈیری فارمرز کے مطالبات تسلیم کرنے چاہییں۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: ڈیری فارمرز دودھ کی
پڑھیں:
سونے کی قیمتوں میں یکدم 5000روپے کی بڑی کمی ہوگئی
کراچی (نیوزڈیسک)سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کے دام 5 ہزار روپے تنزلی سے 4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے ہو گئے۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 286 روپے گر کر 3 لاکھ 65 ہزار 708 روپے ہو گئی جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 3 ہزار 929 روپے تنزلی سے 3 لاکھ 35 ہزار 244 روپے میں فروخت ہوا۔
عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی تجارت 4 ہزار 40 ڈالرمیں ہوئی، یہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 50 ڈالر کی کمی ہے۔
ادھر، چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا، اور فی تولہ چاندی 93 روپے اور 10 گرام چاندی 80 روپے تنزلی سے بالترتیب 5 ہزار 329 روپے اور 4 ہزار 568 روپے میں فروخت ہوئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں چاندی کی فی اونس قیمت 0.93 ڈالر گر کر 50.57 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔