بھارت کی طرف سے کسی ایڈونچر کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کوئی ایڈونچر خارج از امکان نہیں، لیکن جو بھارت کو نقصان پہنچے گا اس سے متعلق یہ ضرور سوچیں گے۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت شکست خوردہ ہے اور اپنی ساکھ کی بحالی اور اندرونی دباؤ سے نمٹنے کے لیے جارحیت کر سکتا ہے۔
وزیرِ دفاع نے کہا کہ سیاسی طور پر بھارت میں بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے، ہم نے بھارت کو جو نقصان پہنچانا تھا پہنچا دیا، بھارت کے عوام ان سے پوچھ رہے ہیں ملک کے ساتھ کیا کیا ہے، بھارت عالمی سطح پر تنہا ہو رہا ہے، پاکستان کو مختلف ممالک کی طرف سے پزیرائی مل رہی ہے، کچھ کرنے سے پہلے یہ سوچیں گے ضرور کہ مزید نقصان اٹھانا نہ پڑے، بھارت سمجھتا تھا ہمارا کوئی مقابلہ نہیں، یہ خطے کا لیڈر خود کو مانتے تھے۔
غزہ امن منصوبے سے متعلق خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ غزہ میں امن نیتن یاہو کی سیاسی موت ہے، لیکن اس کے باوجود امن منصوبے پر عمل درآمد کی امید ہے۔
اسرائیل کو تسلیم کرنے کے سوال پر وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی صورت اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حامی نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے وزیرِ اعظم کے خلاف مقدمات ہیں، گرفتار ہو جائے گا، دعا کرتا ہوں غزہ میں جلد امن قائم ہو، مشتاق احمد کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار مشتاق احمد اور دیگر کی رہائی کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا، تعلقات بہت دور کی بات ہے پاکستان نے کسی مرحلے پر اس طرف دیکھا تک نہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
بھارت کی کراچی پر حملے کی دھمکی
سرکریک سے ایک راستہ کراچی جاتا ہے، حملہ کرسکتے ہیں،پاکستان کا جغرافیہ تبدیل کرسکتے ہیں
بھارت کو آزمانے کی کوشش نہ کرے ،بارڈر سیکیورٹی فورس سے خطاب میں راج ناتھ سنگھ کی گیدڑ بھپکی
رواں برس مئی میں آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستانی فورسز کی تابڑ توڑ جوابی کارروائیوں میں شکست کھانے والے بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کراچی پر حملہ کرنے کی دھمکیاں دینے لگے۔بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ سرکریک سے ایک راستہ کراچی بھی جاتا ہے، کراچی پر حملہ کرسکتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر بھوج میں بارڈر سیکیورٹی فورس کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان یاد رکھے سر کریک سے ایک راستہ کراچی کی طرف بھی جاتا ہے۔بھارتی وزیرِ دفاع نے پاکستان پر بیبنیاد الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستان 78 سال سے سر کریک کے مسئلے پر مذاکرات سے بھاگ رہا ہے، اور اب پاکستان نے اس علاقے میں اپنا ملٹری انفراسٹرکچر بھی تعمیر کرلیا ہے۔ شکست خوردہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بلبلے کی مانند اپنی دھمکی میں کہا، پاکستان کی تاریخ اور جغرافیہ دونوں کو تبدیل کر دینگے۔بھارتی وزیرِ دفاع نے گیڈر بھپکی دیتے ہوئے کہا، اگر دونوں ممالک کے درمیان تصادم ہوا تو ہم کراچی کو نشانہ بنانے پر غور کرسکتے ہیں، کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور بڑی بندرگاہ ہونے کی وجہ سے اسٹریٹیجک اہمیت رکھتا ہے۔تاریخی طور پر ناکام ہوئے آپریشن سندور کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران بھارتی بحریہ نے کراچی کو اپنے ریڈار پر رکھا ہوا تھا۔