ڈھرکی: پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے پر حملہ، بیوی قتل ، شوہر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251008-8-8
ڈھرکی(نمائندہ جسارت)ایک سال قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر حملہ، فائرنگ کرکے بیوی اور شوہر کو زخمی کردیا، تاہم بیوی زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئی جبکہ شوہر زخمی ہوگیا، ادھر بھانجے نے معمولی رنجش پر اپنی خالہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایک سال قبل پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے غلام عباسی مگسی اور اہلیہ (ف) پر جونگ کالونی میں گھر میں گھس کر مسلح افراد نے قاتلانہ حملہ کیا، فائرنگ کے نتیجے میں اہلیہ (ف) موقع پر ہی جاںبحق ہوگئی جبکہ شوہر زخمی ہوگیا، شوہر غلام عباس مگسی کے مطابق ایک سال قبل پسند کی شادی کی تھی جس کی وجہ سے رنجش چل رہی تھی، مقتولہ بیوی کے سابق شوہر نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر قاتلانہ حملہ کیا ، فائرنگ کے نتیجے میں اہلیہ جاںبحق اور میں شدید زخمی ہوگیا ہوں،حملہ کرنے والے ملزمان میں حضور بخش اور اللہ رکھیو شامل ہیں۔دوسری جانب مصطفی آباد کالونی میںنا خلف بھانجے عابد ملک نے اپنی سگی خالہ 65 سالہ شریفاں خاتون کو معمولی رنجش پر فائرنگ کرکے قتل کردیااور فرار ہوگیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوںکو اسپتال منتقل کردیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پسند کی شادی
پڑھیں:
ڈی آئی خان، پولیس کی بکتربند گاڑی پر حملہ، 2 اہلکار شہید، 4 زخمی
فائل فوٹوڈیرا اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں پولیس کی بکتربند گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم کا حملہ ہوا ہے، دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔
ڈی پی او کے مطابق بکتربند گاڑی کو گاؤں ملنگ کے قریب دہشت گردوں نے نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں میں ڈرائیور محمد رمضان، کانسٹیبل سیف الرحمان شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں حوالدار شاہد، کانسٹیبل محبوب عالم، آصف اور کفایت شامل ہیں۔