مکان کے تنازع پر بدبخت بیٹے نے فائرنگ کر کے والدہ کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں مکان کے تنازع پر بدبخت بیٹے نے اپنی والدہ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوابی کے تھانہ پرمولی کی حدود میں واقع موضع شیردرہ میں مکان کے تنازع پر بیٹے نے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کرکے اپنی والدہ کو قتل کیا جبکہ فائرنگ سے بھائی شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حبیب الرحمٰننے زخمی حالت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ شام اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھے کہ اس دوران مسلح ان کا بھائی محمد عمران اور وقاص گھر میں داخل ہوا اور فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ان کی والدہ موقع پر جاں بحق جبکہ وہ شدید زخمی ہوگئے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
البانیا‘ عدالت میں مسلح شخص نے جج کو ہلاک کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
البانیا‘ عدالت میں مسلح شخص نے جج کو ہلاک کردیا
ترانا: البانیا کی عدالت میں دوران سماعت مسلح شخص کی فائرنگ سے جج کا قتل ہو گیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملکی عدالت میں دوران سماعت مسلح کی فائرنگ سے جج ہلاک اور 2 افراد زخمی بھی ہو گئے۔ میڈیا کے مطابق اپیل کورٹ میں جج ایسٹریٹ کالاجا کو کمرہ عدالت میں زیرِ سماعت مقدمے کے دوران مدعا علیہ نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ حکام کے مطابق 30 سالہ مسلح شخص موقع سے فرار ہو گیا، جسے بعد میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔ البانیہ کے وزیرِ اعظم ایڈی رام کی جانب سے عدالت میں ہونے والے واقعے کی شدید مذمت کی گئی ۔