مکان کے تنازع پر بدبخت بیٹے نے فائرنگ کر کے والدہ کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
صوابی کے تھانہ پرمولی کی حدود میں واقع موضع شیردرہ میں مکان کے تنازع پر بیٹے نے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کرکے اپنی والدہ کو قتل کیا جبکہ فائرنگ سے بھائی شدید زخمی ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں مکان کے تنازع پر بدبخت بیٹے نے اپنی والدہ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صوابی کے تھانہ پرمولی کی حدود میں واقع موضع شیردرہ میں مکان کے تنازع پر بیٹے نے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کرکے اپنی والدہ کو قتل کیا جبکہ فائرنگ سے بھائی شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق حبیب الرحمٰننے زخمی حالت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ شام اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھے کہ اس دوران مسلح ان کا بھائی محمد عمران اور وقاص گھر میں داخل ہوا اور فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ان کی والدہ موقع پر جاں بحق جبکہ وہ شدید زخمی ہوگئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مکان کے تنازع پر فائرنگ کر والدہ کو بیٹے نے گھر میں
پڑھیں:
تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
ویب ڈیسک:کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔
چیئرمین ریلوے نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی جو 7 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔
ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں خانیوال کے قریب اچانک آگ لگ گئی جس پر پاور وین کو ٹرین سے الگ کردیا گیا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
آگ نے دیکھتے دیکھتے پوری پاور وین کو لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا جس کے بعد ٹرین کو راولپنڈی روانہ کردیا گیا۔
چیئرمین ریلویز نے پاور وین میں آگ لگنے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو سات روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔