Jasarat News:
2025-10-06@00:00:20 GMT

ایف بی ایریا میں بچی پانی کی بالٹی میں گر کر جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT

ایف بی ایریا میں بچی پانی کی بالٹی میں گر کر جاں بحق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوہر آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں قائم رہائشی عمارت کی دوسری منزل کے فلیٹ میں پانی کی بالٹی میں گر کر کمسن بچی جاں بحق ہوگئی۔ ایس ایچ او جوہر آباد راشد الرحمان کے مطابق متوفیہ بچی کی شناخت 3 سالہ ایمن فاطمہ دختر مزمل کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچی کے والدین میں علیحدگی ہوچکی ہے اور متوفیہ بچی اپنے والد مزمل کے ساتھ ایک ماہ سے رہے رہی تھی جبکہ مزمل جس فلیٹ میں رہائش پذیر ہے اس میں اس کا بھائی، بھابھی ان کے بچے اور والدہ مقیم ہیں۔ مزمل کام پر گیا ہوا تھا جبکہ بچی گھر میں دیگر بچوں کے ساتھ کھیل رہی تھی کہ واش روم میں پانی سے بھری بالٹی میں گرنے کی وجہ سے ڈوب گئی اطلاع پر ملنے پر بچی کی چچی نے ایمن فاطمہ کو بالٹی سے نکالا تو وہ دم توڑ چکی تھی۔ راشد الرحمٰن نے مزید بتایا کہ بچی کی والدہ نے الزام عاید کیا ہے کہ میری بیٹی کو مبینہ طور پر والد نے قتل کیا ہے جس پر پولیس بچی کی والدہ کے دعوے پر مزید چھان بین کر رہی ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بچی کی

پڑھیں:

نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے جنرل سیکریٹری قاسم جمال کورنگی انڈسٹریل ایریا میں انڈس فارما یونین کے محنت کشوں کو غزہ ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> راصب خان جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • ملک میں مزید بارش اور بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے کا امکان
  • کراچی، 3 سالہ بچی بالٹی میں ڈوب کر جاں بحق
  • کراچی: کمسن بچی پانی کی بالٹی میں گرنے سے ڈوب کر جاں بحق
  • پنجاب میں موسلادھار بارشوں اور بھارت سے مزید پانی چھوڑے جانے کا امکان
  • پنجاب میں مزید بارشوں کا امکان‘ بھارت سے دریاؤں میں دوبارہ سیلابی پانی چھوڑے جانے کا خدشہ
  • آنے والے دنوں میں مزید بارش متوقع ہے: ڈی جی پی ڈی ایم اے
  • ملک میں مزید بارشوں اور بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے کا امکان
  • نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے جنرل سیکریٹری قاسم جمال کورنگی انڈسٹریل ایریا میں انڈس فارما یونین کے محنت کشوں کو غزہ ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں
  • پنجاب حکومت پختونخوا کی نقل کرتی ہے، صوبائی مشیر کے پی کے کا مریم نواز کے بیانات پر ردعمل