تاجک وزیر دفاع کی خواجہ آصف سے ملاقات، پاکستان کے ساتھ مل کرکام کرنے کا عہد
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
سٹی 42 : تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل سوبرزادہ امام علی عبدالرحیم نے آج اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے تاجکستان کی عسکری اور سول قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام مسائل کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں تاجکستان کی کوششوں کو سراہتا ہے۔
ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور کے علاوہ دفاعی تعاون میں اضافے کی نئی راہیں تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان پورے خطے بالخصوص وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ امن، استحکام اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
تاجک وزیر دفاع نے اپنی حکومت کے عزم کا یقین دلایا اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ ملکرکام کرنے کا عہد کیا۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وزیر دفاع
پڑھیں:
وزیر دفاع نے غلط اعداد و شمار پیش کرکے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، وفاق المدارس کے علما کا مشترکہ اعلامیہ
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین صدر مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، نائب صدر مولانا انوار الحق اور ناظم اعلیٰ مولانا محمد حنیف جالندھری نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے مدارس کے بارے میں بیان کو حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں مساجد کی تعداد 6 لاکھ سے زائد، مدارس کتنے ہیں؟
وفاق المدارس کے قائدین نے کہا کہ خواجہ آصف کی جانب سے اسلام آباد میں ہزاروں مدارس کی زمین پر قبضے کے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع نے غلط اعداد و شمار پیش کرکے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغان جہاد ریاست کی پالیسی تھی اور اس کا الزام مدارس پر نہیں ڈالا جانا چاہیے۔ پاکستان میں دہشتگردی اور انتہاپسندی، خواہ مذہبی، سیاسی یا لسانی بنیاد پر ہو، قابل مذمت ہے، مگر اس کے اصل اسباب پر غور کرنا ضروری ہے، مدارس کو بلاوجہ ہدف نہیں بنایا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: مدارس رجسٹریشن ایکٹ کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری، مدرسوں کو کن باتوں کا پابند بنایا گیا ہے؟ تفصیلات جاری
وفاق المدارس کے قائدین نے یاد دہانی کرائی کہ خواجہ آصف نے کچھ عرصہ قبل مدارس کے طلبا کو وطن عزیز کی سیکنڈ دفاعی لائن قرار دیا تھا، اور آج وہ سارا ملبہ مدارس پر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے۔
انہوں نے نواز شریف اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ خواجہ آصف کے اس غیر ذمہ دارانہ اور سراسر غلط بیان کا نوٹس لیا جائے اور آئندہ کے لیے تمام حکومتی ذمہ داران کو مدارس کے خلاف غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے روکا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اعلامیہ جاری افغان جہاد خواجہ آصف دفاعی لائن علما مفتی تقی وزیردفاع وفاق المدارس