اسلام ٹائمز: مرحومہ مکرمہ، جناب مرجعِ عظیم الشان کی شریکِ حیات تھیں، ایک باوقار، پارسائی و حیا کی پیکر، صابرہ و محتسبہ ماں اور باوفا زوجہ کی حیثیت سے اپنی پوری زندگی میں دینِ خدا، خدمتِ خلق اور تربیتِ نسلِ صالحہ کے لیے وقف رہیں۔ انہوں نے زہد و قناعت اور سادگی کے ساتھ اپنے شوہرِ گرامی کے مشنِ ولایت و مرجعیت میں عملی معاونت کی اور اپنی اولاد کو پاکیزہ تربیت و رزقِ حلال عطا کیا۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم
إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
انتہائی دلی رنج اور غم کے ساتھ ہم مرجعِ عالی مقام، آیت اللہ العظمٰی سید علی حسینی سیستانی دام ظلّه الوارف کی خدمتِ اقدس میں اور آپ کے جلیل القدر فرزندانِ برومند حضرت آیت اللہ سید محمد رضا اور سید محمد باقر دامت برکاتهما سمیت تمام خانوادۂ مکرم کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔ مرحومہ مکرمہ، جناب مرجعِ عظیم الشان کی شریکِ حیات تھیں، ایک باوقار، پارسائی و حیا کی پیکر، صابرہ و محتسبہ ماں اور باوفا زوجہ کی حیثیت سے اپنی پوری زندگی میں دینِ خدا، خدمتِ خلق اور تربیتِ نسلِ صالحہ کے لیے وقف رہیں۔ انہوں نے زہد و قناعت اور سادگی کے ساتھ اپنے شوہرِ گرامی کے مشنِ ولایت و مرجعیت میں عملی معاونت کی اور اپنی اولاد کو پاکیزہ تربیت و رزقِ حلال عطا کیا۔
وہ اپنے ربِّ رحیم کے حضور اور اجدادِ طاہرین علیہم السلام کی بارگاہ میں جا ملی ہیں۔ دعا ہے کہ خداوند متعال اُنہیں جوارِ معصومین علیہم السلام میں بلند مقامات سے نوازے اور ان کی حیات کو خصوصاً خواتینِ مکتب اور ازواجِ علماء و طلاب کے لیے ہمیشہ ایک مثالی نمونہ قرار دے۔ ہم دعا گو ہیں کہ پروردگارِ عالم آپ سب اہلِ خانہ کو اس عظیم صدمے پر صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم مرحمت فرمائے۔
ولا حول ولا قوّة إلّا باللّٰہ العلي العظيم
المخلص فی العزاء
سید محمد باقر الحسینی
صدر انجمنِ امامیہ بلتستان
و نائب امام جمعہ و جماعت جامع مسجد سکردو، بلتستان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بسم الله الرحمن الرحيم
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
ببالغ الحزن والأسى نتقدّم إلى مقام المرجع الديني الأعلى، سماحة آية الله العظمى السيد علي الحسيني السيستاني دام ظلّه الوارف، وإلى نجليه الكريمين آية الله السيد محمد رضا والسيد محمد باقر دامت بركاتهما، وإلى الأسرة الكريمة جمعاء، بأحرّ التعازي وأصدق المواساة.
وها هي اليوم تلتحق بربّها الرحيم وبأجدادها الطاهرين عليهم السلام. نسأل الله العلي القدير أن يتغمدها برحمته الواسعة، ويرفع درجاتها في جوار المعصومين عليهم السلام، ويجعل سيرتها قدوةً للنساء المؤمنات، ولا سيما زوجات العلماء وطلاب العلم. كما نسأله تعالى أن يمنّ على الأسرة الكريمة بالصبر الجميل والأجر الجزيل.
ولا حول ولا قوّة إلا بالله العلي العظيم
المخلص في العزاء
السيد محمد باقر الحسيني
رئيس جمعية الإمامّية في بلتستان
ونائب إمام الجمعة والجماعة في الجامع الكبير۔ سکردو، بلتستان
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔