دیر کے شہری اور بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے موسم سرد
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
برفباری کے نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد دیر کے مختلف سیاحتی مقامات کا رخ کرنے لگی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دیر کے شہری و بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے موسم سرد اور خوشگوار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق وادی کمراٹ، جہاز بانڈہ، باڈگوائی ٹاپ، لواری ٹاپ، بن شاہی، کلپانی اور دیگر پہاڑی علاقوں میں برفباری ہو رہی ہے جبکہ شہری علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ برفباری کے نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد دیر کے مختلف سیاحتی مقامات کا رخ کرنے لگی ہے۔
بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم سرد ہوگیا جس کے بعد شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ دوسری جانب مسلسل بارش کے باعث کاروباری مراکز اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بھی بارش میں بہہ گئی ہیں جس کے باعث مقامی آبادی کو آمدورفت میں دشواریوں کا سامنا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علاقوں میں دیر کے
پڑھیں:
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔