گوگی، پنکی کے دور میں پنجاب میں صرف تباہی آئی، مریم نوازشریف
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ گوگی اور پنکی کے دور میں پنجاب میں صرف تباہی آئی۔
لاہور میں ستھرا پنجاب پروگرام کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے پی ٹی آئی پر تنقید کی اور کہا کہ تبدیلی کے دعوے داروں کے دور میں ہر طرف گندگی کے ڈھیر تھے۔
انہوں نے کہا کہ گوگی اور پنکی کے دور میں پنجاب میں صرف تباہی آئی، ماضی میں صوبے میں صفائی سے متعلق کوئی کا م نہیں ہوا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے آغاز سے صوبے کے عوام نے سکھ کا سانس لیا، آپ نے پنجاب کے شہروں، دیہات کو صاف کرکے میرا سر فخر سے بلند کردیا۔
مریم نواز نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ستھرا پنجاب کے ورکرز کی تعریف کی اور انہیں سلام پیش کیا، ساتھ ہی کہا کہ ستھرا پنجاب دنیا کا سب سے بڑا صفائی کا پروگرام ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کی جیکٹ پہننا میرے لیے اعزاز ہے، یہ وردی پہن کرپیغام دیا ہے کہ آپ مجھ سے اور میں آپ سے ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ سیلاب کے بعد ستھرا پنجاب کے کارکنوں نے ہر جگہ شیشے کی طرح چمکا دی، سیلاب میں ستھرا پنجاب کے ورکرز نے انسانی بند باندھ کر پانی روکا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پنجاب کی ترقی سے جلنے والوں کے دماغوں کی بھی صفائی کی، پنجاب کی بات مریم نواز نہیں کرے گی تو کون کرے گا؟
مریم نواز نے کہا کہ سب کو پیسے ملتے ہیں، اپنی حکومتوں سے سوال کرو، گوگی پنکی کے دور میں پاکستان میں تباہی آئی، اُس دور میں ہر جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے تھے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
دوران سیلاب ساڑھے 11 لاکھ متاثرین کا علاج بہت بڑا ریکارڈ ہے، مریم نواز
فائل فوٹو، پنجاب کابینہ اجلاسوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ دوران سیلاب ساڑھے 11 لاکھ متاثرین کا علاج بہت بڑا ریکارڈ ہے۔
لاہور میں پنجاب کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں ایسا تباہ کن سیلاب پہلےکبھی نہیں دیکھا گیا۔ اس بار سیلاب سے نارووال، مظفر گڑھ سمیت کئی شہر پورے کے پورے متاثر ہوئے ہیں۔
مریم نواز آئینی فورمز کی توہین کر رہی ہیں، نثار کھوڑو
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں، چاروں صوبے برابر اور محترم ہیں، کسی صوبے پر مشکل آئے تو پنجاب سب کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ جس طرح دوسرے صوبوں کے لیے ہم دل، وسائل کے دروازے کھلے رکھتے ہیں، اسی طرح دوسروں سے توقع رکھتے ہیں۔