پنجاب کی طرح سندھ کو بھی صاف ہونا چاہیے،مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم نے پنجاب میں کرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے، جس کی وجہ سے صورت حال میں بہتری آئی ہے ۔
کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے قیام کے بعد اب کوئی خواتین کے ساتھ زیادتی کی جرات نہیں کر سکتا لیکن کچھ لوگ پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں‘ جلنے والوں کے دماغ کی صفائی کر رہی ہوں، مریم نواز پنجاب کی بات نہیں کرے گی تو اور کون کرے گا؟۔
جن کے صوبوں میں ترقی نہیں ہو رہی وہ اپنی حکومتوں سے سوال کریں، جیسا پنجاب صاف ہے ایسا سندھ، کے پی اور بلوچستان بھی صاف ہونا چاہیئے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام 35 ہزار مشینری کے ساتھ اور ڈیڑھ لاکھ فورس کے ساتھ ایک چھتری کے نیچے ایک حکومت کے نیچے دنیا کا سب سے بڑا صفائی کا پروگرام ہے، وہ خواب آج ایک حققیت بن چکا ہے جو میں نے ایک سال قبل دیکھا تھا۔
ستھرا پنجاب کی جیکٹ پہننا میرے لیے اعزاز سے کم نہیں، سیلاب کے بعد ستھرا پنجاب کی ٹیم نے صوبے کو چمکا دیا ہے، راشن کارڈ کے ذریعے 3 ہزار روپے ماہانہ ستھرا پنجاب کے ورکرز کو دیے جائیں گے۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ستھرا پنجاب پنجاب کی
پڑھیں:
آوارہ کتوں کے کاٹنے سے شہریوں اور بچوں کا زخمی ہونا ناقابل برداشت ہے، مریم نواز
لاہور میں ویڈیو لنک اجلاس میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں 5 ہزار سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مانیٹرنگ، دیکھ بھال، مرمت یقینی بنانے کا حکم دیا، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہسپتالوں کے اچانک دوروں اور پنجاب بھر میں روٹی کے سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آوارہ کتوں کے کاٹنے سے شہریوں اور بچوں کا زخمی ہونا ناقابل برداشت ہے، یہ واقعات بار بار کیوں رونما ہو رہے ہیں توجہ دی جائے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت 3 گھنٹے طویل ویڈیو لنک اجلاس میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز نے اجلاس میں الیکٹرو بس کیلئے ہر سٹاپ پر مخصوص بس سٹینڈ قائم کرنے اور ڈپٹی کمشنرز کو فلڈ سروے کی مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے شفاف اور مستند ڈیٹا کی ضرورت پر زور دیا۔
اجلاس میں سرکاری سکولوں کے سامنے سڑکوں پر زیبرا کراسنگ یقینی بنانے اور روڈز پر نجی اور سرکاری سکولوں سے پہلے رفتار کم کرنے کے بورڈز نصب کرنے کی ہدایات بھی دی گئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں 5 ہزار سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مانیٹرنگ، دیکھ بھال، مرمت یقینی بنانے کا حکم دیا، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہسپتالوں کے اچانک دوروں اور پنجاب بھر میں روٹی کے سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں صفائی کے لئے درکار ورکرز بھرتی کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔