Jang News:
2025-10-07@16:55:46 GMT

گوگی، پنکی کے دور میں پنجاب میں صرف تباہی آئی، مریم نواز

اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT

گوگی، پنکی کے دور میں پنجاب میں صرف تباہی آئی، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز۔فوٹو: اسکرین گریب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ گوگی اور پنکی کے دور میں پنجاب میں صرف تباہی آئی۔

لاہور میں ستھرا پنجاب پروگرام کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے پی ٹی آئی پر تنقید کی اور کہا کہ تبدیلی کے دعوے داروں کے دور میں ہر طرف گندگی کے ڈھیر تھے۔

انہوں نے کہا کہ گوگی اور پنکی کے دور میں پنجاب میں صرف تباہی آئی، ماضی میں صوبے میں صفائی سے متعلق کوئی کا م نہیں ہوا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے آغاز سے صوبے کے عوام نے سکھ کا سانس لیا، آپ نے پنجاب کے شہروں، دیہات کو صاف کرکے میرا سر فخر سے بلند کردیا۔

مریم نواز نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ستھرا پنجاب کے ورکرز کی تعریف کی اور انہیں سلام پیش کیا، ساتھ ہی کہا کہ ستھرا پنجاب دنیا کا سب سے بڑا صفائی کا پروگرام ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کی جیکٹ پہننا میرے لیے اعزاز ہے، یہ وردی پہن کرپیغام دیا ہے کہ آپ مجھ سے اور میں آپ سے ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ سیلاب کے بعد ستھرا پنجاب کے کارکنوں نے ہر جگہ شیشے کی طرح چمکا دی، سیلاب میں ستھرا پنجاب کے ورکرز نے انسانی بند باندھ کر پانی روکا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پنجاب کی ترقی سے جلنے والوں کے دماغوں کی بھی صفائی کی، پنجاب کی بات مریم نواز نہیں کرے گی تو کون کرے گا؟

مریم نواز نے کہا کہ سب کو پیسے ملتے ہیں، اپنی حکومتوں سے سوال کرو، گوگی پنکی کے دور میں پاکستان میں تباہی آئی، اُس دور میں ہر جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے تھے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پنکی کے دور میں مریم نواز نے ستھرا پنجاب تباہی ا ئی پنجاب کے نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

مریم نواز نے پنجاب میں سولر بجلی نرخ میں 2 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے سولر پاور کے بجلی نرخ میں 2 روپے فی یونٹ کمی کر دی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کا 29واں اجلاس ہوا ۔جس میں صوبائی کابینہ نے سیلاب متاثرین کے لئے حتمی امدادی پیکج کی بھی منظوری دے دی۔ سیلاب متاثرین کو17 اکتوبر سے امدادی رقوم کے چیک کی تقسیم شروع کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ جاں بحق فرد کے لواحقین کو 10 لاکھ، مستقل معذوری پر 5 لاکھ اور معمولی معذوری پر 3 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ اسی طرح پکا گھرمکمل گرنے پر 10 لاکھ، جزوی طور پر گرنے پر3، کچا گھر مکمل گرنے پر 5 لاکھ اور جزوی طور پر گرنے پر 1.5لاکھ تک امداد دی جائے گی ۔بڑے مویشی پر پانچ لاکھ تک اور چھوٹے جانوروں کے مرنے پر 50ہزار روپے ملیں گے۔ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ایم بی بی ایس فیس 10ہزار ڈالر مقرر کردی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے 20 ہزار ڈالر فیس کی تجویز مسترد کر دی۔دیگر صوبوں کے ایم بی بی ایس امیدواروں کے لئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کی ترقی سے جلنے والوں کے دماغوں کی صفائی بھی کررہی ہوں، مریم نواز
  • وزیراعلیٰ کا ستھرا پنجاب کے ورکرز کو راشن کارڈ دینے کا اعلان
  • پنجاب کی طرح سندھ کو بھی صاف ہونا چاہیے،مریم نواز
  • گوگی، پنکی کے دور میں پنجاب میں صرف تباہی آئی، مریم نوازشریف
  • کچھ لوگ پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں، میں بات نہیں کرونگی تو کون کریگا: مریم نواز
  • کچھ لوگ پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں، ان کے خلاف بات کروں گا: مریم نواز
  • مریم نواز کا ’ستھرا پنجاب‘ کے ورکرز کو راشن کارڈ دینے کا اعلان
  • پنجاب کی ترقی سے جلنے والوں کے دماغ کی صفائی کررہی ہوں، مریم نواز کی مخالفین پر پھر تنقید
  • مریم نواز نے پنجاب میں سولر بجلی نرخ میں 2 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا