وزیراعلیٰ مریم نواز کے بڑھتے بیانات، پیپلز پارٹی پنجاب کا صوبائی حکومت کے ساتھ مزید چلنے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
پنجاب میں سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنے بیانات پر معافی مانگیں، تاہم مریم نواز واضح کر چکی ہیں کہ وہ معافی نہیں مانگیں گی۔ اس مؤقف سے ن لیگ کے صدر نواز شریف نے بھی اتفاق کیا ہے اور کہا ہے کہ مریم نواز سے معافی کا مطالبہ پیپلز پارٹی کی جانب سے غلط ہے۔
اس سیاسی تنازع کے ردِعمل میں پنجاب حکومت نے پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں کو دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔
مزید پڑھیں: عظمیٰ بخاری کی شرجیل میمن پر تنقید، بلاول اور یوسف رضا گیلانی کو معتبر قرار دے دیا
یہ سیکیورٹی انہیں علی حیدر گیلانی کی طالبان سے رہائی کے بعد شہباز شریف کے دورِ حکومت میں 9 سال قبل فراہم کی گئی تھی۔ وی نیوز سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حیدر گیلانی نے کہا کہ اب بات حد سے بڑھ چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی کابینہ بلاول بھٹو پر بے جا تنقید کریں گے تو ہمیں جواب دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ بطور پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی، وہ چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اب حکومتی بینچوں سے علیحدہ ہو کر اسمبلی میں بیٹھے۔
مزید پڑھیں: شرجیل میمن اور عظمیٰ بخاری آمنے سامنے آگئے
ان کا دعویٰ ہے کہ اس فیصلے سے چیئرمین بلاول بھٹو کو آگاہ کر دیا گیا ہے، جنہوں نے ہدایت کی ہے کہ یہ معاملہ سی ای سی (سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی) کے اجلاس میں زیرِ غور لایا جائے۔
حیدر گیلانی کے مطابق، سی ای سی کا اجلاس اسی ماہ منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں پنجاب میں پیپلز پارٹی کو درپیش دباؤ پر تفصیلی بات کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ ان دنوں کامن ویلتھ کانفرنس کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں، جہاں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ ان کے بقول، پنجاب اسمبلی میں علیحدگی کے فیصلے پر اسپیکر سے بھی مشاورت کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: ذہنی دباؤ ہے یا جان بوجھ کر پروپیگنڈا کر رہے ہیں، عظمیٰ بخاری کا ندیم افضل چن کے بیان پر ردعمل
پنجاب حکومت کا مؤقفوزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی پنجاب اسمبلی میں حکومتی بینچوں سے الگ ہونا چاہتی ہے تو یہ ان کا پارٹی معاملہ ہے، ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما سندھ میں حکومت میں ہیں مگر پنجاب پر بلا جواز تنقید کر رہے ہیں۔ ہم سیلاب متاثرین کی امداد کے معاملے پر پنجاب حکومت کے خلاف انگلی اٹھانے نہیں دیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب چیئرمین بلاول بھٹو سندھ سیلاب شرجیل میمن عظمیٰ بخاری علی حیدر گیلانی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چیئرمین بلاول بھٹو سیلاب شرجیل میمن علی حیدر گیلانی پنجاب اسمبلی پیپلز پارٹی حیدر گیلانی مریم نواز
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا ہر قدم بچوں کی بھلائی، حفاظت اور خوشیوں کیلئے ہے:مریم نواز
ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کے خلاف تشدد اور بھیانک جرائم کا خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے، چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے سخت کریک ڈاون جاری ہے۔
ورلڈ چِلڈرن ڈے پر پیار اور شفقت بھرے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میرے پاکستان کا ہر بچہ لخت جگر ہے، اپنی اولاد کی مانند میرا مستقبل، میری ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے، پنجاب کے ہر بچے کو محبت، دعاؤں اور رحمتوں سے بھرپور سلام پیش کرتی ہوں۔
آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم
انہوں نے کہا کہ جہاں بچے محفوظ ہوں وہاں مستقبل روشن ہوتا ہے، پنجاب حکومت کا ہر قدم بچوں کی بھلائی، حفاظت اور خوشیوں کیلئے ہے، بچوں کی صحت اور اعلیٰ تعلیم ہماری پہلی ترجیح ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چائلڈ ہارٹ سرجری پروگرام سے ہزاروں بچوں کی زندگیاں بچائیں، ٹائپ-ون شوگر کے مریض بچوں کو انسولین کِٹس گھر گھر پہنچا رہے ہیں، آٹسٹک بچوں کے لئے پاکستان کا پہلا خصوصی آٹزم سکول قائم کر دیا جس کا جلد افتتاح ہوگا،ننھے بچوں کے لئے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف ارلی ایجوکیشن ہر ضلع میں قائم ہوں گے۔
پنجاب حکومت کا غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کیلئے نقد انعام کا اعلان
مریم نواز نے کہا کہ ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی پروگرام بچوں کی گمشدگی،استحصال اور خطرات کے کیسز جدید ترین نظام کے تحت حل کر رہا ہے، چائلڈ لیبر کے انسداد کے لئے سخت کریک ڈاون جاری ہے، بچوں کے خلاف تشدد اور بھیانک جرائم کا خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے، پنجاب میں بچوں کے تحفظ کے لئے تمام تر اقدامات کئے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ غذائی قلت کے شکار بچوں کیلئے جنوبی پنجاب میں سکول میل پروگرام شروع کیا تاکہ بھوک تعلیم کی راہ میں حائل نہ ہو، سرکاری سکولوں کے بچوں کے سکول میں تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
پنجاب؛ آئمہ کرام کے وظیفے کی منظوری و نگرانی کا نیا نظام تیار
انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کو مصنوعی اعضا، ہیرنگ ایڈز اور وِیل چیئرز فراہم کر رہے ہیں، کوئی بچہ محروم، لاچار یا نظر انداز دکھائی دے تو نیند نہیں آتی، جب تک ہر بچے کی آنکھ میں خوبصورت مستقبل کی چمک نہیں آتی جدوجہد مکمل نہیں ہوگی، پنجاب کاہر بچہ پڑھے گا، صحت مند ہوگا، مسکرائے گا ماں اپنے بچوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتی۔