فائل فوٹو، پنجاب کابینہ اجلاس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ دوران سیلاب ساڑھے 11 لاکھ متاثرین کا علاج بہت بڑا ریکارڈ ہے۔

لاہور میں پنجاب کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں ایسا تباہ کن سیلاب پہلےکبھی نہیں دیکھا گیا۔ اس بار سیلاب سے نارووال، مظفر گڑھ سمیت کئی شہر پورے کے پورے متاثر ہوئے ہیں۔

مریم نواز آئینی فورمز کی توہین کر رہی ہیں، نثار کھوڑو

مریم نواز آئینی فورمز کی توہین کر رہی ہیں، نثار کھوڑو

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں، چاروں صوبے برابر اور محترم ہیں، کسی صوبے پر مشکل آئے تو پنجاب سب کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ جس طرح دوسرے صوبوں کے لیے ہم دل، وسائل کے دروازے کھلے رکھتے ہیں، اسی طرح دوسروں سے توقع رکھتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مریم نواز

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن