وزیراعلیٰ مریم نواز نے ستھرا پنجاب پروگرام کے ڈیڑھ لاکھ ملازمین کو راشن کارڈ دینے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منصوبے پر کام کرنے والے ملازمین کو زبردست کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔ مریم نواز ملازمین کی حوصلہ افزائی کیلیے ستھرا پنجاب کی جیکٹ پہن کر آئیں۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ستھرا پنجاب کے ڈیڑھ لاکھ ورکرز کیلئے راشن کارڈ لانچ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیربلدیات نے اس پر کام شروع کردیا ہے اور انشاء اللہ اگلے مہینے لاہور میں آپ سے ملاقات کر کے سب کو راشن کارڈ دیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس راشن کارڈ کی مدد سے ہر ملازم مہینے میں تین ہزار روپے تک کی خریداری کرسکے گا، یہ آپ کی بہن اور بیٹی کی طرف سے ایک حقیر سا تحفہ ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب کے ورکرز کو شاباش دیتے ہوئے انہیں ہیروز قرار دیا اور کہا کہ آپ نے میرے خواب کو تعبیر دی، صرف ایک سال میں وہ ممکن کر دکھایا جس کا سوچا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر بطور وزیر اعلیٰ میں کمانڈوز کی وردی پہن سکتی ہوں تو ستھرا پنجاب ٹیم کی وردی کیوں نہیں پہن سکتی، پولیس، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز سب انتظامیہ میری فورس کا حصہ ہے اسی طرح ستھرا پنجاب بھی میری ٹیم کا حصہ ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ستھرا پنجاب کی ٹیم نے شہر، دیہات،گلی محلوں، سڑکوں کو صاف کیا ان کی شکر گزار ہوں، ستھرا پنجاب کی ٹیم نے پنجاب کے شہر،گلی محلے اورکونے کونے کو صاف کر دیا ہے۔ 

مریم نواز نے کہا کہ سیلاب کے دوران سول ڈیفنس، ریسکیو، پولیس، کمشنرز، ڈپٹی کمشنر،کابینہ اورستھرا پنجاب کی ٹیموں نے بھر پور کام کیا، سیلاب کے دوران ستھرا پنجاب کی ٹیم نے انسانی زنجیر بنا کر سیلابی ریلے کو روک رہے تھے جبکہ ریسکیو کا کام ستھرا پنجاب کی ٹیم کا نہیں تھا لیکن انسانی ہمدردی کے پیش نظر دن رات کام کیا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے ورکرزکو تصویر پرلگے کیچڑ کو صاف کرتے دیکھ کر خوشی ہوئی، ساہیوال میں ستھرا پنجاب کے ورکرز گلی محلوں میں اعلان کرکے کوڑا کڑکٹ اکٹھے کرتے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ میں لوگوں کے خواب پورا کرنے کی کوشش کرتی ہوں، ستھراپنجاب کی ٹیم نے میرے خواب پورے کیے۔ مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ ستھرا پنجاب کی ڈیڑھ لاکھ فورس پر مشتمل ٹیم دنیا کی سب سے بڑی ٹیم ہے۔ 
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ستھرا پنجاب کے ورکرز ستھرا پنجاب کی ٹیم پنجاب کی ٹیم نے نے ستھرا پنجاب راشن کارڈ مریم نواز نے کہا کہ

پڑھیں:

افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 

کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں افغان شہریوں کے لیے مبینہ طور پر جعلی شناختی دستاویزات تیار کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے مقدمے میں گرفتار چار ملزم انعام الحق، فیاض احمد سانگی، جنید اور محمد عمر کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات بنانے کی غرض سے سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کرتے تھے۔ عدالت نے  ملزموںکو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • موبائل سم صار فین ہوشیار ، پی ٹی اے کا اہم انتباہ جار ی
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار