پنجاب حکومت سیلاب زدگان کی امداد سامنےلائے،پی پی
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی : پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سندھو دریا پر نوازشریف کو کالاباغ ڈیم نہیں بنانے دیا تو مریم نواز کی کیا حیثیت ہے؟ مریم نواز متنازع کینالوں کی بات کرکے آئینی فورم سی سی آئی کی توہین کر رہی ہیں، سندھو دریا کے پانی پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔
انہوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ریمارکس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے متنازع کینال منصوبے کے متعلق ریمارکس کو سی سی آئی کے فیصلے کی خلاف ورزی اور آئینی فورم کی توہین قرار دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے مریم نواز کے ریمارکس کا نوٹس لینے اور پارٹی پالیسی واضع کرنے کا مطالبہ کردیا۔
پیپلزپارٹی نے پنجاب حکومت سے سیلاب متاثرین کو دی جانے والی امداد قوم کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔نثار کھوڑو نے کہا کہ سی سی آئی کا آئینی فورم متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد اور دفن کرچکا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سی سی آئی کے آئینی فورم سے بالاتر نہیں ہیں اور مریم نواز کی اکیلے سی سی آئی کے مقابلے میں کوئی حیثیت نہیں۔
سی سی آئی کا یہ متفقہ فیصلہ ہے کے جب تک تمام صوبے اتفاق نہیں کرینگے تب تک کوئی کینال منصوبہ نہیں بنے گا اور سندھ کو کسی صورت متنازع کینال منصوبے قبول نہیں ہیں۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز پیپلز پارٹی کی پنجاب میں بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں اس لیے وہ پنجاب میں سیلاب متاثرین کی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے ریلیف دینے کے عمل کی مخالف ہیں۔
پنجاب کسی ایک جماعت کی جاگیر نہیں، پیپلزپارٹی سمیت ہر سیاسی جماعت کو پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں کرنے کا حق حاصل ہے۔ وزیراعلی پنجاب سیلاب متاثرین کو مکمل ریلیف و امداد پہنچا رہی ہیں تو وہ قوم کے سامنے ظاہر کریں۔ پنجاب حکومت نے سیلابی پانی کو پھیلانے کے لیے ایک منصوبہ بندی کے ساتھ کٹ لگوا کر غریب کسانوں اور ان کے فصلوں کو ڈبویا اور امیر طبقے کے بنگلوں کو بچایا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پنجاب مریم نواز وزیراعلی پنجاب آئینی فورم
پڑھیں:
بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کے خلاف جرائم کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جائے گا۔ بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد کی روک تھام و بحالی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایسے جرائم انسانیت کے خلاف بغاوت ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ بچے ان کی ریڈ لائن ہیں اور ان کی حفاظت ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر سماج کے ناسور ہیں جنہیں پنجاب سے جڑ سے ختم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب میں پاکستان کا پہلا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی قائم کیا گیا ہے جو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مضبوط گورننس کے ذریعے بچوں اور شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنا رہا ہے۔ اس سینٹر کے ذریعے ہزاروں لاپتہ بچوں اور بزرگوں کو ان کے اہلِ خانہ سے ملا یا جا چکا ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ کسی بھی بچے کے لاپتہ ہونے کی صورت میں فوری طور پر ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی سے رابطہ کیا جائے۔