لاہور:

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنماؤں کے بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس صوبے میں پیپلزپارٹی کی 17 سال سے حکومت وہاں مسائل کے انبار لگے ہیں اور پی پی پی مسلسل پنجاب کے معاملات میں مداخلت کرکے آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے ۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی پی پی کے رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل میں کہا کہ کسی صوبے کے معاملات میں مداخلت غیر آئینی ہے، پیپلزپارٹی مسلسل پنجاب کے معاملات میں مداخلت کرکے آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو ہر بات پر “مرسُو مرسُو” کرتے وہ صوبائیت کارڈ کھیل رہے ہیں، آپ تو یا اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں یا مریم نواز کی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں، دو ہفتے پہلے میڈیا پر آپ کو کوئی گھاس نہیں ڈالتا تھا اور  آج آپ پنجاب کے سیلاب متاثرین اور کسانوں پر فقرے بازی کر کے خبروں میں جگہ بنا رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سندھ میں آپ کی حکومت ہے آپ نے کسانوں سے گندم کیوں نہیں خریدی، اس کا جواب قوم کو دیں، پنجاب میں رہتے ہوئے سندھ کے وڈیروں کی غلامی کب تک کرتے رہیں گے، پنجاب کا پانی زیر استعمال لانے کے لیے پنجاب کو کسی دوسرے صوبے سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام وسائل پر پہلا حق پنجاب کے عوام کا ہے، مریم نواز پنجاب کے کسانوں کو ان کے پانی کا حق ہر صورت دلائے گی، مریم نواز پنجاب کے عوام کے حق کی بات کرتی ہیں تو آپ کو تکلیف کیوں ہوتی ہے، جس صوبے میں پیپلزپارٹی کی 17 سال سے حکومت وہاں مسائل کے انبار لگے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب یاد رکھے گا پنجاب کے عوام مشکل میں تھے تو پیپلز پارٹی نے ان کی مشکلات کا مذاق اڑایا، پنجاب کے عوام پیپلز پارٹی کا یہ منفی رویہ کبھی نہیں بھولیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پنجاب کے عوام نے کہا کہ

پڑھیں:

جہلم کے 39 کسانوں میں گرین ٹریکٹر تقسیم

بلال اظہر کیانی—تصویر بشکریہ فیس بک

جہلم، دینہ اور سوہاوہ کے 39 کسانوں میں اسکیم کے تحت گرین ٹریکٹر تقسیم کر دیے گئے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت جہلم کے کسانوں میں ٹریکٹر تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کم قیمت ٹریکٹرز دے کر پنجاب میں زراعت کو ترقی دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جدید زرعی مشینری زراعت کو جدید بنائے گی، زراعت پاکستان اور صنعتی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر ٹریکٹر پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے 10 لاکھ روپے کی خصوصی سبسڈی دی ہے، ای میکنائزیشن کا عمل صوبے میں زراعت کے نئے دور کا آغاز ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ کسانوں کی ترقی زراعت اور پاکستان کی ترقی ہے، سوپر سیڈرز سمیت جدید زرعی مشینری کے استعمال سے صوبے میں جدید زراعت کو فروغ مل رہا ہے۔

بلال اظہر کیانی نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعظم کی نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی، ملکی معاشی ترقی پر توجہ مرکوز ہے، دینہ اور سوہاوہ میں گیس کی فراہمی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اشتعال انگیزی، قتل کے فتوئوں کے الزام پر کالعدم انتہا پسند جماعت کے31افراد پر مقدمات درج کیے گئے،عظمی بخاری
  • کالعدم انتہا پسند جماعت کے خلاف 32 مقدمات درج کیے گئے، عظمیٰ بخاری
  • عظمیٰ بخاری کی فیک نازیبا ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • عظمیٰ بخاری جعلی ویڈیو کیس: نامزد ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
  • جادو ٹونے سے چلنے والی پی ٹی آئی حکومت کی حقیقت پوری دنیا کے سامنے ہے، مریم نواز
  • این ایف سی میں ہماراپورا حق، وفاق ہمیں واپس کرے، سہیل آفریدی
  • جہلم کے 39 کسانوں میں گرین ٹریکٹر تقسیم
  • مریم نواز کی گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت 39 کسانوں میں ٹریکٹر تقسیم
  • پنجاب میں تھری وہیلر الیکٹرک وہیکلز پلانٹ کا افتتاح
  • عمران حکومت کے فیصلے روحانیت کا لبادہ اوڑھے بشریٰ کرتیں، رپورٹ حقائق پر مبنی: خواجہ آصف، رانا ثناء، عطا تارڑ، اعظمیٰ بخاری