WE News:
2025-10-07@19:46:57 GMT

جرمنی: نومنتخب خاتون میئر چاقو کے وار سے شدید زخمی

اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT

جرمنی: نومنتخب خاتون میئر چاقو کے وار سے شدید زخمی

جرمنی کے شہر ہرڈیکے کی نومنتخب میئر آئرس اسٹالزرکو منگل کے روز چاقو کے وار سے زخمی کر دیا گیا۔

ستمبر میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ہرڈیکے کی میئرمنتخب ہونیوالی آئرس اسٹالزر پران کے گھر کے قریب جرمن ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں حملہ کیا گیا۔

جرمن پولیس کے مطابق 57 سالہ میئر آئرس اسٹالزر کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

جرمنی کے چانسلر فریڈرِش میرز نے اس واقعے کو سنگین اور سفاکانہ عمل قرار دیا۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر لکھا کہ ہم میئر منتخب آئرس اسٹالزر کی زندگی کے لیے فکر مند ہیں اور ان کی مکمل صحت یابی کی امید کرتے ہیں۔

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کی تحقیقات بڑے پیمانے پر شروع کر دی گئی ہیں تاکہ حملے کی وجوہات اور محرکات کا پتا چلایا جا سکے۔ تاہم مزید تفصیلات تاحال فراہم نہیں کی گئیں۔

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق، حملے کے وقت اسٹالزر کے 2 نوعمر بچے گھر کے اندر موجود تھے۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب حالیہ برسوں میں جرمنی میں دائیں بازو اور ریاست کی جانب سے فلسطینیوں کی حمایت میں نکلے جرمن شہریوں کی مخالفت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئرس اسٹالزر جرمنی چاقو میئر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آئرس اسٹالزر چاقو آئرس اسٹالزر

پڑھیں:

محرابپور،فائرنگ میں خاتون ٹیچر زخمی، ملزم گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251005-11-3
محراب پور(جسارت نیوز) فائرنگ میں خاتون ٹیچر زخمی ہوگئی، ملزم گرفتار، واقعہ نسیم نگر پولیس تھانہ کی حدود میں پیش آیا جہاں پر گاؤں خمیسو حطار کی رہائشی نجی اسکول کی ٹیچر عاصمہ نذیر حطار کو اسکول واپسی پر نامعلوم نوجوان نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا اور فرار ہوگیا، پولیس کے مطابق زخمی اسکول ٹیچر کو اسپتال منتقل کر دیا ہے پولیس نے فائرنگ میں ملوث پریم اوڈ کو گرفتار کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • جرمنی میں نومنتخب میئر پر چاقو سے حملہ، شدید زخمی
  • ریلوے ٹریک پر دھماکا: 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، چار مسافر زخمی
  • مگرمچھ کا حملہ: 57 سالہ خاتون دریا میں لاپتا، ویڈیو وائرل
  • شکاپور: ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر زخمی
  • امریکا میں فٹ بال میچ کے بعد فائرنگ سے خاتون اور لڑکا ہلاک، 14 افراد زخمی
  • محرابپور،ٹریفک حادثہ ،خاتون سمیت 3افراد زخمی ہوگئے
  • محرابپور،فائرنگ میں خاتون ٹیچر زخمی، ملزم گرفتار
  • بھارت : غیر ملکی کوچ آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی
  • جرمنی: میونخ ائرپورٹ سے پروازوں کا سلسلہ بحال کردیا گیا