محرابپور،ٹریفک حادثہ ،خاتون سمیت 3افراد زخمی ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251005-11-4
محراب پور(جسارت نیوز)ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، حادثہ اکری پولیس تھانہ کی حدود میں مہران ہائی وے پر ہوا جہاں ٹرالر کی رکشہ کو ٹکر کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیور نذیر چانگ، ایک خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں مقامی افراد نے فیض گنج اسپتال منتقل کیا اور ابتدائی طبی امداد بعد ایمبولینس نہ ملنے پر نجی کار کے ذریعے نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیا ہے، پولیس کے مطابق گاڑی تحویل میں لیکر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی؛ موٹر سائیکل سوار نوجوان کی خاتون سے نازیبا حرکت، ویڈیو سامنے آگئی
کراچی:کراچی میں خاتون سے نازیبا حرکت کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
خاتون سے نازیبا حرکت کا واقعہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ چشتی نگر شاہد پکوان کے سامنے والی گلی میں پیش آیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ موٹر سائیکل پر سوار نوجوان گلی سے گزرتے وقت خاتون کو دیکھ کر موٹر سائیکل واپس موڑ لیتا ہے۔
موٹر سائیکل سوار نوجوان چلتی بائیک پر خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرتے ہوئے فرار ہو جاتا ہے، متاثرہ خاتون فوری گلی سے باہر نکل جاتی ہے۔