بھارت : غیر ملکی کوچ آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جاری ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 ء کے دوران جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں آوارہ کتوں نے 2غیر ملکی کوچز کو کاٹ لیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ جمعہ کی صبح تقریباً ساڑھے9 بجے پیش آیا، جب کینیا کے سپرنٹ کوچ ڈینس میوانزو اور جاپانی کوچ مییکو ماتسوموتو کو آوارہ کتوں نے کاٹ کر زخمی کیا۔ کینیا کے کوچ ڈینس میوانزو اس وقت 200 میٹر کی دوڑ کی کھلاڑی اسٹیسی اوبونیو کو پریکٹس ایریا میں تربیت دے رہے تھے جو اسٹیڈیم کے قریب واقع ہے کہ اچانک ایک کتے نے انہیں کاٹ لیا۔ بدقسمت واقعے کے فوراً بعد میوانزو کو نزدیکی صفدرجنگ اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں ریبیز کی ویکسین لگائی گئی۔ مقابلوں کے دوران گیٹ پر ڈیوٹی پر مامور سیکورٹی گارڈ بھی کتے کے حملے میں زخمی ہوا ۔ کینیا کی ٹیم کے رکن مائیکل اوکارو نے اس واقعے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح کے مقابلوں میں ایسا واقعہ ہونا باعث تشویش ہے۔ کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات کے بعد ایونٹ کے منتظم نے نئی دہلی کے بلدیاتی اداروں سے درخواست کی کہ وہ ایونٹ کے دوران آوارہ کتوں کے لیے انتظامات کریں،جس کے بعد کتوں کے پکڑنے کے لیے 2 گاڑیاں اسٹیڈیم پہنچادی گئی ہیں۔ دوسری جانب ایسے واقعات نے بھارت میں کھیلوں کے عالمی مقابلے میں انتظامیہ کے لیے سوالات کھڑے کردیے ہیں۔ اس واقعے پر کانگریس کے رکن پارلیمان کارتی چدمبرم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ ہم اولمپکس کی میزبانی کرنا چاہتے ہیں۔ سپریم کورٹ انڈیا کے فیصلے کے بعد اس گراؤنڈ میں کچھ نہیں بدلا ہے۔ یاد رہے کہ رواں برس ہی اگست میں بھارتی سپریم کورٹ نے نئی دہلی کی حکومت کو کتوں کو ختم کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا وارہ کتوں نئی دہلی کتوں کے
پڑھیں:
افغانستان پر چہار ملکی کا اجلاس 6 اکتوبر کو ماسکو میں ہوگا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (آن لائن) سفارتی ذرائع کے مطابق افغانستان کے حوالے سے اہم سفارتی سرگرمیوں کا سلسلہ آئندہ ہفتے روس میں شروع ہوگا۔ چہار ملکی اجلاس 6 اکتوبر کو ماسکو میں منعقد ہوگا جس میں پاکستان، ایران، روس اور چین کے نمائندے شریک ہوں گے۔ پاکستان کی نمائندگی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان کریں گے، چین کی نمائندگی خصوصی ایلچی یوی ڑاؤ ینگ، ایران کی جانب سے حسن کاظمی قمی جبکہ روس کی نمائندگی خصوصی ایلچی ضمیر کابلوف کریں گے۔ اجلاس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور علاقائی سیکورٹی پر تفصیلی غور ہوگا جبکہ انسداد دہشت گردی اور خطے میں تعاون کو بھی زیر بحث لایا جائے گا۔