وزیراعلی پنجاب نے پاکپتن میں 7- افراد کو آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کا نوٹس لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نوازنے پاکپتن میں 7- افراد کو آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کا نوٹس لے لیا۔وزیراعلی نے کمشنر ساہیوال سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
اعلانات کرنا آسان اور کام کرنا مشکل ہوتا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگوں نے خالی اعلانات کیے، جھوٹے وعدے کیے، اعلانات کرنا آسان ہوتا ہے، لیکن کام کرنا مشکل ہوتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مری میں خطاب میں کہا کہ پنجاب میں بدترین سیلاب آیا، لیکن ہم دفتر میں نہیں بیٹھے۔
انہوں نے کہا کہ جو کہتا ہے کہ وہ چپ کرکے کام کرتے ہیں، وہ کام نہیں کرتے، ہم نے بغیر وعدوں کے کام مکمل کیے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا سے مری میں داخل ہوتے ہی واضح فرق نظر آتا ہے، مری کے لیے ٹرین چلائیں گے، سیاحوں کو اپنی گاڑیوں میں نہیں آنا پڑے گا۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ مری میں پانی کا بہت بڑا پروجیکٹ لے کر آرہے ہیں۔