بھارتی دارالحکومت دہلی کے اسٹیڈیم میں آوارہ کتوں کا راج، دو مہمان کوچز کو کاٹ لیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
بھارتی دارالحکومت دہلی کے اسٹیڈیم میں آوارہ کتوں کا راج، دو مہمان کوچز کو کاٹ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 October, 2025 سب نیوز
دہلی (آئی پی ایس) ایک جانب بھارت اولمپکس کی میزبانی کے خواب دیکھ رہا ہے اور دوسری جانب ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس کے دوران دو غیرملکی کوچز کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں آوارہ کتوں کا راج قائم ہوگیا ہے۔
ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران ایک بار پھر کتوں کے حملوں نے انٹرنیشنل ایونٹ کی ساکھ پر سوالات اٹھا دیے۔
رپورٹس کے مطابق بھارت میں جاری ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران دو الگ الگ واقعات میں آوارہ کتوں نے دو مہمان کو چز پر حملہ کردیا۔
کینیا کے کوچ ڈینیس موانزو اور جاپان کے اسسٹنٹ کوچ میکو اوتوماستو کتوں کے حملے اور کاٹنے سے زخمی ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چیمپئن شپ کے آغاز سے اب تک کتوں کے حملوں کا پانچواں واقعہ ہے۔
اس سے قبل ایک سکیورٹی گارڈ اور دو بھارتی شہری بھی کتوں کے حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخواجہ آصف نے مانچسٹر کیلئے پی آئی اے کی پروازوں کے آغاز کی نوید سنا دی پاکستان انڈر 12 ٹینس ٹیم نے انٹرکونٹینینٹل چیمپئن شپ کیکوارٹر فائنل کیلئیکوالیفائی کرلیا اے بی ڈیویلئیرز بھی کرکٹ میں سیاست لانے پر بھارتی ٹیم پر برس پڑے اینڈرے فلیچر آئی ایل ٹی 20میں سب سے مہنگے کھلاڑی قرار،پاکستانی فخر زمان اور نسیم شاہ بھی نمایاں صائم ایوب نے پانڈیا کو روند ڈالا، نمبر ون ٹی ٹوئنٹی آل راونڈر بن گئے میں نے کچھ غلط نہیں کیا،بی سی سی آئی سے کبھی معافی نہیں مانگوں گا، محسن نقوی ڈٹ گئے فخر زمان اورصائم ایوب ایشیا کپ کے بعد آئی ایل ٹی 20 میں بھی دھوم مچانے کو تیارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میں ا وارہ کتوں
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔