WE News:
2025-10-04@13:56:47 GMT

شکارپور میں ٹرک حادثہ، 7 جاں بحق، 6 زخمی

اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT

شکارپور میں ٹرک حادثہ، 7 جاں بحق، 6 زخمی

شکارپور کے قریب قومی شاہراہ بائی پاس کے مقام پر ایک افسوسناک حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سبزی سے لدے ٹرک نے سڑک کنارے سوئے ہوئے افراد کو کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجگور میں المناک حادثہ، 9 جاں بحق

جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تاہم ٹرک کو تحویل میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مکمل تحقیقات کے بعد ہی کسی حتمی نتیجے پر پہنچا جا سکے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ٹرک حادثہ شکار پور قومی شاہراہ بائی پاس.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: شکار پور قومی شاہراہ بائی پاس

پڑھیں:

لسبیلہ، مسافر کوچ اور ٹرک میں ٹکر سے 6 افراد جاں بحق، 17 زخمی

فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے اوتھل میں زیرو پوائنٹ کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں ٹکر کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایس پی لسبیلہ کے مطابق حادثے میں 17 مسافر زخمی بھی ہوئے  ہوئے، تمام لاشیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مسافر کوچ پنجگور سے کراچی جارہی تھی۔حادثے کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ہے جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شکارپور :بے قابو ٹرک سڑک کنارے سوئے مزدوروں پر چڑھ دوڑا ، 7 جاں بحق، 6 زخمی
  • شکارپور: تیز رفتار گاڑی نے سوئے افراد کو کچل دیا، 5 بچوں سمیت 8 جاں بحق، 5 زخمی
  • شکارپور میں خوفناک حادثہ، تیز رفتار ٹرک نے سوئے مزدوروں کو روند دیا، 7 جاں بحق
  • شکارپور میں  تیز رفتار ٹرک سڑک کنارے سوئے مزدوروں پر چڑھ دوڑا، 7 جاں بحق
  • شکارپور: تیز رفتار گاڑی نے سوئے افراد کو کچل دیا، 5 بچوں سمیت 8 جاں بحق
  • پشاور ہائیکورٹ میں وکلاء اور سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد کے درمیان ہاتھا پائی
  • اسرائیل صمود فلوٹیلا سے گرفتار افراد کیخلاف کیا کارروائی کرے گا؛ حکام نے بتادیا
  • جرمنی: حماس سے تعلق رکھنے والے تین مشتبہ افراد گرفتار
  • لسبیلہ، مسافر کوچ اور ٹرک میں ٹکر سے 6 افراد جاں بحق، 17 زخمی