جرمنی: میونخ ائرپورٹ سے پروازوں کا سلسلہ بحال کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سبرلن (انٹرنیشنل دیسک) جرمن میں مشکوک ڈرونز کی پروازوں کی وجہ سے طیاروں کی آمدورفت کے لیے بند کیے گئے میونخ ایئرپورٹ پر پروازوں کا سلسلہ مرحلہ وار بحال کردیا گیا ۔ خبررساں اداروں کے مطابق مشکوک ڈرونز کی وجہ سے جرمنی کے شہر میونخ میں ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن 24 گھنٹوں میں 2 بار بند کرنے کے بعد بحال کیا گیا۔ جرمن حکام نے بتایا کہ اس صورتحال میں دجنوں پروازوں کو معطل کرنا پڑا جس سے 6 ہزار 500 مسافر متاثر ہوئے۔ حکام نے مزید بتایا کہ مشکوک ڈرونز کی وجہ سے کئی پروازوں کو متبادل ائرپورٹس کی جانب روانہ کیا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی سرکلر ریلوےشہر کی ضرورت ہے، جلد بحال کریں گے،وزیراعظم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی : وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی سرکلر ریلوے (KCR) کی جلد بحالی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ کراچی کی اہم ضرورت ہے اور اس پر عملی پیش رفت تیز کی جا رہی ہے۔
کراچی کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ وفاقی حکومت بڑے ریلوے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تہران سے استنبول تک ریلوے روٹ کی بحالی پاکستان ریلوے کے لیے نئی ترقی کے دروازے کھول دے گی۔ وزیراعظم کے مطابق شالیمار ایکسپریس کو مکمل طور پر نئی ٹرین کے طور پر اپ گریڈ کر دیا گیا ہے جبکہ اس کی صفائی کا نظام کراچی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سپرد کیا گیا ہے۔
شہباز شریف نے بتایا کہ تھرکول کی ترسیل کے لیے وفاق اور سندھ حکومت کا اشتراک جاری ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ریلوے طویل عرصے سے زبوں حالی کا شکار رہا ہے، مگر وزیر ریلوے حنیف عباسی اور ان کی ٹیم نے اس بوسیدہ نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے مؤثر کام کیا ہے۔ وزیراعظم نے حنیف عباسی کو اس سلسلے میں خصوصی مبارکباد بھی دی۔
قبل ازیں وزیراعظم نے کراچی کینٹ اسٹیشن کا دورہ کر کے منصوبے کی تفصیلات کا جائزہ لیا، وزیر ریلوے نے انہیں بریفنگ دی۔ بعد ازاں وزیراعظم نے اپ گریڈ شدہ شالیمار ایکسپریس کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔