صوبائی دارالحکومت میں چرچ آف پاکستان کی سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ہمارے ورکرز تیار نہیں تھے ہم نے قومی انٹرسٹ کے حوالے سے ساتھ دیا، یہ سسٹم ہمارے بغیر چلنے والا نہیں ہے، ہماری اچھی نیت اور قربانی کو سیاست کی نظر کر دیا جائے تو دکھ ہوتا ہے، اگر عزت بھی نہ ہو اور اس کا احساس بھی نہ ہو۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ قدرتی آفات میں سیاست کو نہیں گھسیٹنا چاہیے۔ صوبائی دارالحکومت میں چرچ آف پاکستان کی سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ سیلاب جو پنجاب میں آیا یہ بہت بڑی آفت اور امتحان ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ابھی تک بہت سارے علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں لوگ مشکل میں ہیں، سیلاب نے کسی کا مذہب اور ذات نہیں پوچھی سب کو متاثر کیا، آج انٹر فیتھ ہارمنی کا مظاہرہ کیا گیا مسلمانوں اور مسیحیوں کو بلا کر امداد دی۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ایسے ایونٹ میں شکایات ملتی ہیں کہ امدادی سامان کم ہوتا ہے جس پر شرمندگی بھی ہوتی ہے، لیکن یہاں دیا جانے والے پیکیج بڑا وزنی ہے جس کو اٹھانا مشکل ہے، اس طرح کی آفات میں سیاست کو نہیں گھسیٹنا چاہیے۔ سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ بندے کو سمجھ تبھی آتی ہے جب وہ اس مشکل کا خود سامنا کرتا ہے، تھیم پارک میں 20  فٹ پانی کھڑا ہوا جس نے لوگوں کی زندگی کی محنت برباد کر دی، آج بھی وہاں سے پانی نہیں نکل سکا، ہمیں اپنے بہنوں بھائیوں کی مشکل کا احساس ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ صرف حکومتوں کا کام نہیں ہوتا، اللہ کی طرف سے آنے والی آفت کا سب مل کر مقابلہ کریں، سپر پاور صرف اور صرف اللہ کی ذات ہے، تمام لوگ کھلے دل کے ساتھ میدان میں نکلیں، بحالی کا مرحلہ انتہائی مشکل ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت سروے بھی کرے گی اور امداد بھی پہنچانی چاہیے، سروے میں بہت ساری خرابیاں بھی ہوتی ہیں، مستحق لوگ رہ جاتے ہیں، زمیندار کا سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے، ٹھیکیدار کو بھی امداد ملنی چاہیے، جس کے پاس زمین ہو سب کا خیال رکھنا ہے اور بہتر طریقے سے سروے کرنا چاہیے۔ سردار سلیم حیدر خان کا کہنا کہ تمام لوگ اس سروے میں حصہ لیں تاکہ کوئی بھی بندہ سروے میں رہ نہ جائے، آج پورے معاشرے کے لیے بڑا اچھا میسج دیا گیا ہے، وہ بہت اچھا ہے، پیپلز پارٹی ساتھ شامل ہوئی تو یہ حکومت بنی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہمارے ورکرز تیار نہیں تھے ہم نے قومی انٹرسٹ کے حوالے سے ساتھ دیا، یہ سسٹم ہمارے بغیر چلنے والا نہیں ہے، ہماری اچھی نیت اور قربانی کو سیاست کی نظر کر دیا جائے تو دکھ ہوتا ہے، اگر عزت بھی نہ ہو اور اس کا احساس بھی نہ ہو۔ گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ نمبر پورے بھی ہو گئے تو پیپلز پارٹی کے بغیر سسٹم نہیں چلے گا، بات معافی کی نہیں عزت اور وقار کی ہے، ڈاکٹر اسد قیصر نے کہہ تو دیا ہے لیکن کوئی گارنٹی نہیں ہے، جب عوام ہمیں مینڈیٹ دیں گے تو بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوائیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب نے کہا کہ بھی نہ ہو

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام

یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا