امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے ایپ اسٹور سے ایسی ایپس ہٹا دی ہیں جو امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) اہلکاروں کی نقل و حرکت کو گمنام طور پر رپورٹ کرنے کے لیے استعمال کی جا رہی تھیں۔ یہ اقدام مبینہ طور پر ٹرمپ انتظامیہ کے دباؤ کے تحت کیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، پچھلے چند مہینوں میں یہ ایپس تیزی سے مقبول ہو رہی تھیں کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے بڑے پیمانے پر ملک بدری مہم شروع کر رکھی تھی۔ ان ایپس کے ذریعے شہری امیگریشن اہلکاروں کی سرگرمیوں کی اطلاع دیتے تھے تاکہ تارکینِ وطن کو خبردار کیا جا سکے۔

تاہم انتظامیہ کے مطابق یہ ایپس قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی جانوں کے لیے خطرہ بن رہی تھیں۔ خاص طور پر ٹیکساس میں ایک امیگریشن سینٹر پر فائرنگ کے واقعے کے بعد حکومت نے ان ایپس کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق، حملہ آور نے حملے سے قبل ایسی ہی ایک ایپ استعمال کی تھی، جس کے نتیجے میں دو قیدی ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا۔

ایپل نے ICEBlock سمیت تمام مشتبہ ایپس کو ایپ اسٹور سے ہٹا دیا ہے۔ فاکس بزنس نے خبر دی کہ امریکی محکمہ انصاف (DOJ) نے ایپل سے براہِ راست رابطہ کیا اور ہٹانے کا مطالبہ کیا، جس کے بعد کمپنی نے فوری طور پر کارروائی کی۔

ایپل نے این بی سی نیوز کو بتایا کہ “ہم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے موصول ہونے والی معلومات کے بعد ICEBlock اور اسی نوعیت کی دیگر ایپس کو اپنے پلیٹ فارم سے ہٹا دیا ہے۔”

کمپنی کی جانب سے مزید کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا، تاہم ماہرین کے مطابق یہ اقدام امریکی حکومت اور بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے درمیان سیاسی دباؤ اور اظہارِ رائے کی آزادی پر ایک نئے مباحثے کو جنم دے سکتا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اہلکاروں کی کے مطابق ایپل نے

پڑھیں:

امیگریشن کلیئرنس میں تاخیر، اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر سراپا احتجاج بن گئے

راولپنڈی:

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن اسٹاف اور ترکیہ سے آئے مسافروں کے درمیان جھگڑا ہوگیا، جبکہ امیگریشن عملے کے رویے کے خلاف دیگر مسافر بھی سراپا احتجاج بن گئے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد معاملہ مزید توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تین روز قبل ترکیہ سے آنے والی پرواز ٹی کے 750 اسلام آباد پہنچی۔ مسافر سامان وصول کرنے کے بعد امیگریشن کاؤنٹرز پر پہنچے تو انہیں غیرمعمولی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

اسی دوران تجمل بھٹی سمیت تین مسافروں نے امیگریشن اسٹاف سے جلدی کلیئرنس کا مطالبہ کیا، جس پر دونوں جانب سے تلخ کلامی ہوئی اور معاملہ جھگڑے تک پہنچ گیا۔

ایف آئی اے امیگریشن اسٹاف نے تینوں مسافروں کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔ اس واقعے کے بعد دیگر مسافروں نے امیگریشن عملے کے رویے اور غیرضروری تاخیر کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

مسافروں کے احتجاج کے باعث ایئرپورٹ پر کشیدہ صورتحال پیدا ہوگئی تاہم بعد ازاں امیگریشن پراسس دوبارہ شروع کیے جانے پر حالات معمول پر آ گئے۔

متعلقہ مضامین

  • کم عمر ٹرانس جینڈر پر بلوغت روکنے والی دواؤں کے استعمال پر پابندی
  • ڈی آئی خان میں پولیس کی بکتربندگاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، 2 اہلکار شہید
  • انسانی اسمگلنگ پر زیرو ٹالرنس، ایف آئی اے کا ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
  • اولڈ ایج ہوم گئی تو وہاں خواتین کے حالات دیکھ کر ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی، پروین اکبر
  • ٹرمپ انتظامیہ روس یوکرین جنگ روکنے کیلئے خفیہ منصوبہ بنانے لگی
  • امیگریشن کلیئرنس میں تاخیر، اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر سراپا احتجاج بن گئے
  • میری بوا مہرو!
  • اسلام آباد پولیس کے 5 اہلکار برطرف
  • اسلام قبول کرنے والی بھارتی خاتون کا پولیس پر شادی ختم کرنے کےلیے دباؤ ڈالنے کا الزام
  • ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون 2026 میں متعارف کرائے جانیکا امکان