Islam Times:
2025-10-08@07:52:43 GMT

پاکستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے کو 20 برس ہو گئے

اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT

پاکستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے کو 20 برس ہو گئے

8 اکتوبر 2005ء کو 7 اعشاریہ 6 شدت کے زلزلے سے آزاد کشمیر اور ہزارہ ڈویژن سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے کو آج 20 برس ہو گئے۔ 8 اکتوبر 2005ء کو 7 اعشاریہ 6 شدت کے زلزلے سے آزاد کشمیر اور ہزارہ ڈویژن سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔ زلزلے میں 80 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ آبادیاں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی تھیں۔ ہنستے بستے شہر سیکنڈز میں اجڑ گئے تھے۔ یاد رہے کہ مجموعی طور پر 28000 اسکوائر کلومیٹر کا علاقہ زلزلے کی زد میں آیا جس نے 400 گاؤں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا تھا۔ متاثرہ علاقوں میں 16 ہزار اسکول اور 80 فیصد صحت کے مراکز مکمل طور پر تباہ ہوئے تھے۔ مشکل کی گھڑی میں پاکستان اور دوست ممالک نے بروقت ریسکیو اور ریلیف آپریشن کر کے زلزلہ متاثرین کو دوبارہ زندگی کی جانب لوٹانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

 آزاد کشمیر کے عوام کیلئے خوشخبری,حکومت نے کل عام تعطیل کا اعلان کردیا

آزاد کشمیر حکومت نے کل 8 اکتوبر 2025 کو عام تعطیل  کا اعلان  کیا ہے۔تعطیل کا اعلان 2005 زلزلہ کے شہداء اور متاثرین کی یاد میں کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں آزاد کشمیر سروسز و جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ  کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔8اکتوبر کے زلزلے میں 70 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے. زلزلے سے مظفر آباد اور باغ کے بیشتر علاقے متاثر ہوئے تھے۔8اکتوبر کے زلزلے سے اسلام آباد کے مارگلہ ٹاورز کا ایک حصہ زمین بوس ہو گیا تھا. زلزلےسےخیبر پختوا اور آزاد کشمیر میں بڑے پیمانے پر تباہی آئی تھی۔رپورٹ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر یہ  زلزلہ زیر زمین 15 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا جس کی شدت7 اعشاریہ6 ریکارڈ کی گئی تھی۔ تباہ کن زلزلے سے بالاکوٹ کا95 فیصد انفراسٹرکچر تباہ ہوا جبکہ مظفرآباد ، باغ، ہزارہ اور راولاکوٹ میں ہزاروں افراد متاثر ہوئے۔8اکتوبرکے زلزلے سے 28لاکھ افراد بے گھر بھی ہوئے تھے. اس زلزلے میں مظفرآباد کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا، جبکہ مظفر آباد میں مکانات، اسکولز، کالجز، دفاتر، ہوٹلز، اسپتال، مارکیٹیں، پلازےملبے کا ڈھیر بن گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے کو 20 برس ہوگئے
  • پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش
  • پاکستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے
  • پاکستان میں آنے والے تباہ کن زلزلےکو 20 برس ہو گئے
  • 8 اکتوبر 2005 کا ہولناک زلزلہ: 2 دہائیوں بعد بھی بحالی کا کام نامکمل
  • فلپائن: گزشتہ ہفتے 6.9 شدت کے زلزلے کے بعد 8 ہزار سے زائد آفٹر شاکس
  • فلپائن میں 8 ہزار سے زائد آفٹر شاکس
  •  آزاد کشمیر کے عوام کیلئے خوشخبری,حکومت نے کل عام تعطیل کا اعلان کردیا
  • اسرائیلی دہشت گردی کے دو سال مکمل، غزہ تباہ و برباد، آج بھی 38 فلسطینی شہید