WE News:
2025-11-22@21:43:36 GMT

زیرِ سمندر اسکوٹر رائیڈنگ کا انوکھا اور دلچسپ تجربہ

اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT

زیرِ سمندر اسکوٹر رائیڈنگ کا انوکھا اور دلچسپ تجربہ

کیریبین کے دلکش جزیرے کیوراساؤ کے نیلگوں اور شفاف پانیوں میں دوستوں کے ایک گروپ نے ایک یادگار اور منفرد تجربہ حاصل کیا، جب انہوں نے زیرِ آب اسکوٹر پر سوار ہو کر سمندر کی تہہ کا سفر کیا۔

یہ جدید ’انڈر واٹر اسکوٹر‘ ببل ہیلمٹ کے ساتھ اس طرح تیار کی گئی ہے کہ سوار آسانی سے سانس لے سکتے ہیں اور قریباً 10 سے 15 فٹ گہرائی تک سمندر کی دنیا کا قریب سے نظارہ کر سکتے ہیں۔ کسی خاص تربیت کی ضرورت نہ ہونے کے باعث، یہ سرگرمی سیاحوں میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں: سمندر سے 3 صدی پرانا ہسپانوی خزانہ دریافت، خوبصورت تاریخ تازہ ہوگئی

زیرِ آب سفر کے دوران دوستوں نے چمکتے مرجان، رنگ برنگی مچھلیاں، اور لہروں کے ساتھ جھومتے سمندری پودے دیکھے۔ اردگرد تیرتی مخلوقات اور روشنی کے جھلملاتے عکسوں نے اس تجربے کو خواب جیسا بنا دیا۔

آبی اسکوٹر سواروں کے مطابق یہ لمحہ ایسا لگا جیسے کسی دوسری دنیا میں ہوں، جہاں صرف سکون اور قدرت کی خاموش خوبصورتی موجود ہو۔

مزید پڑھیں: اقوام متحدہ کا ’سمندروں کا آئین‘ جنوری 2026 سے نافذ ہوجائے گا

کیوراساؤ کے شفاف پانی اور متنوع سمندری حیات اس جزیرے کو سیاحت کے شوقین افراد کے لیے جنت بتاتے ہیں۔ زیرِ آب اسکوٹرنگ نہ صرف محفوظ اور ماحول دوست ہے بلکہ یہ ایکو ٹورازم کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے، کیونکہ یہ لوگوں کو قدرت کے قریب لانے کا نیا اور دلکش ذریعہ بن چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

زیرِ سمندر اسکوٹر رائیڈنگ سمندر کیریبین کے دلکش جزیرے.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کیریبین کے دلکش جزیرے

پڑھیں:

مزدور کی کم از کم تنخواہ 4 لاکھ روپے، جواد احمد کے دعوے پر سوشل میڈیا صارفین کا دلچسپ ردعمل

برابری پارٹی کے سربراہ اور ماضی کے معروف گلوکار جواد احمد کا حالیہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ اگر ان کی حکومت قائم ہوئی تو پاکستان کے مزدوروں کی کم از کم تنخواہ 4 لاکھ روپے ہوگی۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس بیان پر مختلف قسم کے تبصرے کیے اور بعض افراد نے اس کا مذاق بھی اڑایا۔ مقدس فاروق اعوان نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’جواد احمد کی حکومت آئی تو میں مزدور بننا پسند کروں گی‘۔

جواد احمد کی حکومت آئی تو میں مزدور بننا پسند کروں گی ???? https://t.co/xUelhAPF18

— Muqadas Farooq Awan (@muqadasawann) November 19, 2025

نور نامی صارف نے طنزاً لکھا کہ جواد احمد زیادہ لمبی نہیں چھوڑ گئے۔

جواد احمد ۔۔۔زیادہ لمبی نہیں چھوڑ گئے ???? pic.twitter.com/Qu9nyenbPp

— Ñòòŕ (@MaahNoor_1) November 20, 2025

ایک صارف نے کہا کہ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ بھی سمجھ سے باہر ہے کہ انہوں نے اکنامکس کہاں سے سیکھی ہے۔ ان کا مزید سوال کیا کہ جو چیزیں موجودہ یا سابقہ حکومتوں کے لیے سمجھنا مشکل ہیں، وہ انہیں اچھی طرح معلوم ہیں؟

اسکا گراؤنڈ ریالٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے.
دوسرا اس بندے نے اکنامکس کہاں سے پڑھی ہے ؟
جو چیزیں موجودہ حکمران جماعت یا پچھلی حکومتوں کو سمجھ نہیں آ سکیں وہ اسکو پتہ ہیں؟
جواد صاحب کو تو آئی ایم ایف یا ورلڈ بینک میں ہونا چاہئے.
یہاں تو 98% افسروں کی سیلری اتنی نہیں ہے
پاگل کہیں کا

— Nauman Khan (@RealNaumankhan) November 20, 2025

جواد احمد نے صارفین کی اس رائے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اس بیان پر ہنس رہے ہیں، وہ کیوں چاہتے ہیں کہ ایسا نہ ہو۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر شریف، بھٹو زرداری خاندان، عمران خان اور شاہ محمود جیسے افراد پاکستان کے سرمایہ دارانہ نظام میں مہینوں میں کروڑوں اور اربوں روپے کماتے ہیں، تو ایک عام مڈل کلاس یا غریب مزدور کی تنخواہ چار لاکھ روپے ہونے میں کیا مسئلہ ہے۔ جواد احمد نے مزید کہا کہ کیا مزدور، کسان اور ان کے بچے انسان نہیں ہیں؟

جوجاہل لوگ اس بات پرہنس رہےہیں وہ کیوں چاہتےہیں کہ ایسانہ ہو؟اگرشریف،بھٹوزرداری خاندان،عمران خان،شاہ محمودوغیرہ پاکستان کےظالم سرمایہ داری نظام میں1مہینےمیں کروڑوں،اربوں روپےکماتےہیں توپھر1مڈل کلاس یاغریب مزدورکی تنخواہ4لاکھ ہونےمیں کیامسئلہ ہے؟کیامزدور،کسان اورانکےبچےانسان نہیں؟ pic.twitter.com/d6XNh3f6IS

— Jawad Ahmad (@jawadahmadone) November 18, 2025

واضح رہے کہ جواد احمد نے ماضی میں بھی بار بار دعویٰ کیا ہے کہ وہ پاکستان کے حالات بدلنے کے لیے واحد اور آخری چانس ہیں۔

جواد احمد پاکستان کی شوبز انڈسٹری کا ایک مقبول نام ہیں اور ان کے گانے ماضی میں بڑے مقبول رہے۔ طویل عرصے تک گلوکاری کے بعد انہوں نے 2017 میں سیاست میں قدم رکھا اور اپنی سیاسی جماعت ’برابری پارٹی پاکستان‘ کی بنیاد رکھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلاول بھٹو پاکستانی سیاستدان جواد احمد حکومتی جماعتیں زرداری خاندان شریف فیملی

متعلقہ مضامین

  • ہالینڈ نے سمندری لہروں سے بجلی بنانے والی ٹربائن ایجاد کر لی
  • چین کا ایک اور کارنامہ: مصنوعی جزیرے کی تیاری زور و شور سے جاری
  • ’’جواد احمد کی حکومت آئی تو میں مزدور بنوں گی‘‘ ایکس صارف خاتون کا جواد احمد کے بیان پر دلچسپ تبصرہ 
  • ’کابینہ میں 9 لوٹے ہیں‘ فاروق حیدر و انوار الحق میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ
  • انڈونیشیا: آتش فشانی کے باعث سیکڑوں افراد کی نقل مکانی
  • انڈونیشیا کے جاوا میں آتش فشاں پھٹ گیا؛کئی دیہات راکھ، مٹی اور لاوے سے بھر گئے
  • انڈونیشیا: آتش فشاں پھٹ گیا، کئی دیہات راکھ، مٹی اورلاوے سے بھر گئے
  • مجھے کس نے نکالا؟ ڈمی محمد رضوان ’دی مولوی‘ کی وی ٹو میں دلچسپ گفتگو
  • مزدور کی کم از کم تنخواہ 4 لاکھ روپے، جواد احمد کے دعوے پر سوشل میڈیا صارفین کا دلچسپ ردعمل
  • کیلیفورنیا کے ساحل پر اٹھتے پُراسرار بلبلوں کی اصل حقیقت سامنے آگئی