بلدیہ میں روئی کی فیکٹری میں آتشزدگی پر قابو پالیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ رشیدآباد میں قائم روئی کی فیکٹری کے گودام میں لگنے والی آگ پر ساڑھے 5گھنٹے بعد قابو پالیا گیا، اس حوالے ترجمان ریسکیو 1122حسان علی کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم بمعہ ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ٹرک جائے وقوع روانہ کیا گیا، ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے ساڑھے 5 گھنٹے کی جد و جہد کے بعد آگ پر قابو پایا تاہم آتشزدگی کے نتیجے میں جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ روئی کی فیکٹری کے گودام میں موجود لاکھوں روپے مالیت متعدد رول جل کر خاکستر ہوگئے تاہم کولنگ کا کام مکمل ہونے کے بعد آگ لگنے کی وجوہات سامنے آسکے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ملک بھر میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید اضافے سے نئی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، فی تولہ سونے کی نئی قیمت 5500 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 28 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق آل سندھ صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا جس سے فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
آل سندھ صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو ملک میں 24 قیراط سونے کی قیمت میں 5 ہزار 500 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
آل سندھ صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 715 روپے کا اضافہ ہوا جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 67 ہزار 112 روپے ہوگئی ہے جو گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 3 لاکھ 62 ہزار 397 روپے تھی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں 55 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 4 ہزار 71 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح، 10 گرام چاندی کی قیمت میں 147 روپے کا اضافہ ہوا جس سے نئی قیمت 4 ہزار 498 روپے ہوگئی ہے جب کہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 51.60 ڈالر پر آگئی ہے۔