Express News:
2025-11-23@01:52:32 GMT

اف یو وانٹ پیس

اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT

یہ تو معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ فقرہ if you want peace ایجاد کس نے کیا ہے لیکن کمال کا فقرہ ہے جو آج کل پڑوسی ملک کے چینلوں پر بہت زیادہ جلوہ گر ہورہا ہے۔ڈراموں، فلموں،لائیو پروگراموں یہاں تک جو ’’بابے‘‘ چینلوں پر جلوہ گر ہوتے ہیں وہ بھی اس فقرے کو دہراتے ہیں انگریزی میں یہ فقرہ ہے ’’ایف یو وانٹ پیس ریڈی فار وار‘‘ اردو میں اس کا ترجمہ ہے اگر امن چاہتے ہو تو جنگ کی تیاری کرو۔اور ہندی میں شانتی چاہتے ہو تو یدھ کر۔ایک فلم میں گانا بھی ہے

کرشن نے کہا ارجن سے

ناپیار بڑھا دشمن سے

یدھ کر یدھ کر

کل ملا کر بات یہ بنی کہ دنیا میں اس وقت جو جنگیں ہورہی ہیں امن کے لیے ہورہی ہیں یہ جو مخبر یہودی دھڑا دھڑ ہتھیار بنارہے ہیں اور مسلمان ممالک میں پہنچا رہے ہیں اور یہ طرح طرح کے امن بردار ایٹم بم، ہائیڈروجن بمجراثیمی بم اور دور مار ہتھیار بنائے جارہے ہیں سب کے سب’’امن‘‘ کے لیے بنائے جا رہے ہیں۔

جہاں تک ہمیں معلوم ہے اس نیک کام کی ابتدا قابیل نامی ایک سائنس دان نے کی تھی، اس نے ہابیل کو مار کر جو امن قائم کیا تھا وہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے کیونکہ ہابیل کو مارنے کے بعد اسی کی اولاد زندہ و  پایندہ اور برائے امن پایندہ رہی، اس سلسلے میں ایک’’بلی‘‘ کا بھی نام لیا جارہا ہے یہ غالباً وہی بلی تھی جس نے اپنا ’’اسکور‘‘ مکمل کرکے ’’حاجن‘‘ بننے کا ارادہ کر لیا تھا۔

اس نے اپنے کیرئیر کی ابتدا وہاں سے کی تھی جہاں دو چڑیاں آپس میں لڑرہی تھی لیکن بلی نے مداخلت کرکے دونوں کو کھا لیا اور خود کو شاباش دیتے ہوئے کہا۔اچھا ہوا کہ میں بروقت پہنچ گئی ورنہ یہ دونوں تو لڑلڑکر ایک دوسرے کی جان لے لیتیں۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ جو ہمارا’’ٹرمپ‘‘ ہے اس نے یا اس کے اجداد میں کسی نے’’اسی بلی‘‘ کا یا اس کی کسی بیٹی پوتی کا دودھ پیا ہوگا۔کیونکہ آج کل کم سے کم پاکستان میں یہ بات چل رہی ہے کہ ٹرمپ دنیا میں’’امن‘‘ قائم کرنا چاہتا ہے اور کرکے رہے گا، یہاں تک کہ ہمارے حکمرانوں نے بھی کہا ہے کہ ٹرمپ ساری دنیا میں ’’امن‘‘ قائم کرے گا۔اور ظاہر ہے کہ جب ہمارے حکمرانوں نے بھی کہہ دیا ہے تو سارے دانشوروں نے بھی اپنی اپنی ’’ٹارچیں‘‘ لے کر ٹرمپ پر فوکس کردیا ہے۔

سب لوگ جدھر’’وہ‘‘ ہے ادھر دیکھ رہے ہیں ہم دیکھنے والوں کی نظر دیکھ رہے ہیں۔اب ہمارے ذہن میں امن قائم کرنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے اور وہ ہے سارے فساد کی جڑ یہ انسان ہی ہے اور اگر اسے ختم کردیا جائے تو نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری۔اور امریکا ایسا کرسکتا ہے کیونکہ اس نے’’امن‘‘ کے لیے جتنے ایٹمی ہتھیار جمع کرلیے ہیں ان سے ایسی چار پانچ زمینوں کو ’’صاف‘‘ کیا جا سکتا ہے۔لیکن اس سے وہ مسئلہ پیدا ہوجائے گا جو ایک انڈین فلم میں پیدا ہوا تھا۔اس فلم میں سابق اور ریٹائرڈ بدمعاش مجبوراً دوبارہ متحرک ہوجاتا ہے جو اس کے پولیس والے بیٹے کو ایک اور گینگ نے قتل کرنے کی کوشش کی اور کررہا تھا۔

یہ سابق بدمعاش اس گینگ میں شامل ہوجاتا ہے اور گینگ کی جڑیں کاٹنے لگتا ہے آخری معرکے میں وہ خود کو ظاہر کرکے گینگ کا صفایا کرتا ہے، گولیوں کے درمیان ایک معمولی سا ولن بدمعاش سردار والی کرسی کے پیچھے چھپ چکا ہے وہ آہستہ آہستہ سر اٹھا کر سامنے آتا ہے اور کانپتے ہوئے ہاتھ جوڑتا ہے لیکن ہیرو سارے گینگ کو ٹھکانے والا اسے کہتا ہے گھبراؤ نہیں میں تجھے نہیں ماروں گا اور سردار کی کرسی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

 اس کرسی پر بیٹھ کر ’’راج‘‘ کرو۔ وہ ولن بدمعاش کہتا ہے راج کروں ؟ مگرکس پر؟میں نے بھی جو نسخہ بتایا ہے دنیا میں’’امن‘‘ قائم کرنے کا۔یعنی امریکا نے’’امن‘‘ کے لیے جن ہتھیاروں کا اسٹاک لگایا ہوا ہے ان سب کو ’’فتیلہ‘‘ دکھانے کا ۔تو اس سے بھی وہی مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے کہ راج کروں ؟ مگر کس پر؟۔ اس سے دو باتیں ہوں گی یا تو ڈر کے مارے کوئی دوسرے پر ہتھیار استعمال نہیں کرے گا اور یا سب ہی ایک دوسرے پر ہتھیار استعمال کرکے شانت کردیں گے اور ساری دنیا امن کا گہوارہ بن جائے گی۔اف یو وانٹ پیس ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دنیا میں رہے ہیں کے لیے ہے اور نے بھی

پڑھیں:

کراچی میں بدامنی اور بھتہ بازی پر گہری تشویش ہے‘میر ی پہچان پاکستان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میری پہچان پاکستان (ایم پی پی) کی مرکزی کمیٹی نے کراچی میں بدامنی اور بھتہ بازی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں دوبارہ گینگ وار اور بھتہ خوروں کی کاروائیاں تاجر برادری کو درپیش خطرات۔ صنعتوں کا پہیہ جام کرنے کی سازش ہیں۔ کراچی پہلے ہی انفرا اسٹرکچر کی تباہی سے لاوارث ہے۔ سیف سٹی کیمروں کا کیا فائدہ اگر دہشت گرد فائرنگ کرکے بھاگ جائیں ٹارگٹ کلنگ بھی ہو رہی ہے۔ فیلڈ مارشل کی توجہ سے کراچی کا معاشی حدف بہتر اور تاجروں صنعت کاروں میں اعتماد بحال ہوا۔ بیڈ گورننس سے حالات پھر دگرگوں ہیں۔ ای چالان میں پھرتی دکھانے والے سیف سٹی کیمروں کو شہر کی سیفٹی پر استعمال کریں۔ سندھ حکومت کی ڈھیل سے مسلسل اطلاعات ہیں کہ کچے کے ڈاکو کراچی میں آچکے ہیں جبکہ منگھو پیر میں مسلسل دہشت گردوں کی آمد اور مقابلے نو ہزار ایکڑ زمین چائنا کٹنگ کرکے ان دہشت گردوں کو دینے کی وکجہ سے ہے اس لئے اس میں ملوث افسران اور انتظامیہ کو سخت کاروائی کرکے انجاإ تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ میئر کراچی منگھو پیر میں اپنے افسران کی غیر قانونی سرگرمیوں پر ایکشن لیں۔ میونسپل کمشنر کا قائم کردہ دفتر ان دہشت گردوں کا مرکز ہے۔ بلدیہ ٹاؤن میں بھی اسی طرح کی شکایات ہیں۔ ہم کراچی سمیت ملک بھر میں گڈ گورننس اور اداروں کو وطن پرستی کے جزبے کے تحت چلانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ حکومت سندھ تاجروں اورصنعت کاروں کو تح?فظ دے۔ دوبارہ فیلڈ مارشل کو بلانے پر مجبور نہ کیا جائے۔ ہماری سیکورٹی فورسز خوارجیوں اور فتنہ الہندوستان کا مقابلہ کر رہی ہے۔ صوبے بھی اپنی ذمہ داری پوری کریں۔ کراچی میں زمینوں پر قبضوں میں تیزی افسران کی ملی بھگت سے فروخت کو حساس ادارے بھی دیکھیں۔ ملک اہم ہیں۔ افغانیوں کی طرح فتنوں کو زمینیں دے کر ملک کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے۔ ہم وفاق اور صوبوں دونوں سے اس معاملے اور تاجر۔ آباد، صنعت کاروں کی شکایات کا ازالہ دہشت گرد گروپوں کو وہ کہیں بھی بیٹھے ہوں انجام تک پہنچائیں سارے کام سیکورٹی فورسز کے لئے نہ چھوڑیں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • سانگھڑ میں سفاک  بیٹے نے ماں کو  قتل کرکے لاش بستر میں چھپادی
  • بھارت نے امریکی دباؤ کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، روس سے تیل کی درآمد بند
  • نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا کرکے لے گئے
  • اسرائیل اور ریپ کا ہتھیار
  • 27ویں ترمیم کے ذریعے آئینی مارشل لا مسلط کردیا گیا ہے‘ وکلا ء و سیاسی رہنما
  • ٹی ٹی پی کے زیر استعمال خطرناک امریکی ہتھیار پہلی بار منظر عام پر
  • کراچی میں بدامنی اور بھتہ بازی پر گہری تشویش ہے‘میر ی پہچان پاکستان
  • خیرپور: ڈکیت غیرملکی شہری کے گھر کاصفایاں کرکے فرار
  • میرے آنے کے بعد ایک بھی سفارشی پوسٹنگ ثابت کرکے دکھائیں، چیئرمین ایف بی آر
  • پاکستان اور بھارت ایٹمی ہتھیار نکال رہے تھے، میں نے جنگ رکوائی، ڈونلڈ ٹرمپ