بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے فیشن شو میں شرکت کرتے ہوئے طویل عرصے بعد ریمپ پر واک کی، جس نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

یہ تقریب گزشتہ روز ممبئی میں منعقد ہوئی، جہاں وکرم فڈنیس نے فیشن اور سنیما میں اپنے 35 سال مکمل ہونے کا جشن منایا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنا نیا ملبوساتی مجموعہ ’اننتا‘ پیش کیا، جس میں ایک سو سے زائد ماڈلز نے شرکت کی، تاہم تمام تر توجہ کا مرکز سلمان خان کی شاندار انٹری رہی۔

یہ بھی پڑھیں: ’باپ بننا چاہتا ہوں اور بنوں گا بھی‘، سلمان خان نے خواہش کا اظہار کردیا

سلمان خان نے شو کا اختتام ایک شاندار کالی را سلک کی اوپن شیروانی میں کیا، جس پر نفیس ریشم کی کڑھائی کی گئی تھی۔ اس کے نیچے پن ٹک کرتا اور سیدھی پتلون پہنی گئی تھی، جس سے ایک شاہانہ اور جاذبِ نظر لک سامنے آئی۔ جبکہ کندھوں، سینے اور آستینوں پر گولڈن، میرون اور فوشیا پنک رنگوں میں پھولوں کی کشیدہ کاری نمایاں تھی۔ جس سے ایک شاہانہ اور جاذبِ نظر لک سامنے آئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Manav Manglani (@manav.

manglani)

اس موقع پر سلمان خان کا کہنا تھا کہ میں وکرم کو برسوں سے جانتا ہوں۔ وہ میری کئی فلموں کا حصہ رہے ہیں اور ہمارے درمیان بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔ ان کے 35 سال مکمل ہونے پر اس جشن کا حصہ بننا میرے لیے باعثِ فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’آپ بھی عمرہ ادا کریں‘، عمرہ کے بعد راکھی ساونت کا سلمان خان کو پیغام

فیشن شو میں فلمی و فیشن انڈسٹری کی متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی، جن میں سشمیتا سین، بپاشا باسو، جنیلیا ڈیسوزا، سوناکشی سنہا، بوبی دیول، تانیا دیول، دیا مرزا، نسرّت بھروچا، ریا چکرورتی اور نیلم کوٹہاری سونی شامل تھیں۔

سلمان خان اس سے قبل بھی روایتی لباس میں ریمپ پر واک کر چکے ہیں۔ 2018 میں وہ کترینہ کیف کے ہمراہ منیش ملہوترا کے ملبوسات میں جلوہ گر ہوئے تھے، جب کہ فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ کی پروموشن کے دوران انہوں نے کھادی کا پاجامہ کرتا اور شال کے ساتھ منفرد انداز اپنایا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بالی ووڈ سلمان خان سلمان خان ریمپ واک سلمان خان شیروانی

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بالی ووڈ سلمان خان ریمپ واک سلمان خان شیروانی

پڑھیں:

افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل دوبارہ شروع

افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل دوبارہ شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز

کوئٹہ: (آئی پی ایس) پاک افغان سرحدی کشیدگی میں کمی پر بابِ دوستی جزوی طور پر فعال کر دی گئی جس کے بعد افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔

سرحد کھولنے کا مقصد صرف افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل بحال کرنا ہے جبکہ تجارتی اور عام آمدورفت تاحال معطل ہے۔

اس حوالے سے چمن پولیس کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد باب دوستی کے راستے پاکستان سے گزشتہ روز 818 افغان خاندان اپنے وطن واپس چلے گئے، افغانستان واپس جانے والے مہاجرین کی تعداد 4463 تھی۔

ڈپٹی کمشنر چمن نے میڈیا کو بتایا کہ افغان مہاجرین کی یہ تعداد روزانہ کے حساب سے اب تک سب سے زیادہ ہے، یکم اپریل سے آج تک ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد افغان مہاجرین چمن کے راستے واپس جاچکے ہیں۔

پاک افغان بارڈر صرف افغان مہاجرین کی واپسی کے لئے گزشتہ روز کھولا گیا تھا، سرحد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور متعلقہ ادارے مہاجرین کو رجسٹریشن، سکریننگ اور سفری سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پاک افغان بارڈر پر گزشتہ دنوں ہونے والی کشیدگی کے پیش نظر پاکستان سے ملک بدر کئے گئے اور رضاکارانہ طور پر واپس جانے والے افغان باشندے بھی سیکڑوں کی تعداد میں سرحد پر پھنسے ہوئے تھے۔

ضلعی انتظامیہ کے ساتھ چمن کے مقامی لوگوں نے انسانی ہمدردی کے تحت ان کے لئے کھانے پینے کا بندوبست کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد میں ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں، میٹرو بس سروس بھی مکمل بحال اسلام آباد میں ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں، میٹرو بس سروس بھی مکمل بحال پاکستان 2026 تا 2028 اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب افغان قیادت سے رابطے ہوئے ہیں، معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں: فضل الرحمان آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آٹ لک رپورٹ جاری، پاکستان میں بیروزگاری میں کمی کی پیشگوئی غزہ کی تعمیرِنو کے لیے 70 ارب ڈالر درکار، کئی ممالک امداد کے لیے تیار ہیں: اقوام متحدہ ٹی ایل پی واقعے پرجعلی خبروں کیخلاف کارروائی شروع، فیک نیوز نیٹ ورکس بے نقاب، مرکزی کرداروں کی فہرست تیار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • دنیا کا سب سے طویل نام رکھنے والا شخص، مکمل نام بتانے میں 20 منٹ لگتے ہیں
  • افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل دوبارہ شروع
  • کئی دہائیوں بعد سردیاں شدید اور طویل ہونے کا خدشہ
  • ماہرین نے اس بار سردیاں شدید اور طویل ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا
  • ایران میں دو فرانسیسی شہریوں کو اسرائیل کیلیے جاسوسی کے الزام میں طویل قید
  • گزشتہ ہفتے کے مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری، متعدد نئی انٹریاں
  • پاوری گرل شو میں انٹری کے دوران لڑکھڑا گئیں، ویڈیو وائرل
  • غزہ، خاندانوں کی آبائی علاقوں میں واپسی
  • غزہ، اسرائیلی حکومت کی تاریخ کی سب سے طویل اور مہنگی جنگ