Islam Times:
2025-11-27@21:15:18 GMT

غزہ، اسرائیلی حکومت کی تاریخ کی سب سے طویل اور مہنگی جنگ

اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT

غزہ، اسرائیلی حکومت کی تاریخ کی سب سے طویل اور مہنگی جنگ

اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرنے والوں کے 6500 سے زائد خاندان کے افراد اسرائیلی فوج کے جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں کی فہرست میں شامل ہو چکے ہیں، جن میں تقریباً 1973 والدین، 351 بیوائیں، 885 یتیم اور 3481 بھائی بہن شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی چینل 13 کے عسکری تجزیہ کار ایلون بین ڈیوڈ نے ایک اعترافی بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے خلاف جنگ اسرائیلی حکومت کی تاریخ کی سب سے طویل اور مہنگی جنگ بن گئی ہے۔ ان کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 1972 اسرائیلی مارے جا چکے ہیں جن میں سے 913 فوجی اہلکار تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 30000 سے زیادہ صیہونی زخمی ہوئے ہیں اور تقریباً 10000 شدید نفسیاتی صدمے کا شکار ہوئے ہیں۔ بین ڈیوڈ نے اس صورتحال کو صیہونی حکومت کی فوج کے بے مثال زوال اور ایک گہرے سماجی بحران کی علامت قرار دیا۔

یاد رہے کہ، اپنے حقیقی ہلاکتوں کے اعدادوشمار کی مسلسل شدید اور ہدف پر مبنی سنسرشپ کی روشنی میں، اسرائیلی آرمی ریڈیو نے پیر کو اعتراف کیا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 1152 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں، جن میں سے تقریباً 42 فیصد کی عمریں 21 سال سے کم تھیں۔ اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرنے والوں کے 6500 سے زائد خاندان کے افراد اسرائیلی فوج کے جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں کی فہرست میں شامل ہو چکے ہیں، جن میں تقریباً 1973 والدین، 351 بیوائیں، 885 یتیم اور 3481 بھائی بہن شامل ہیں۔    

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: والوں کے چکے ہیں

پڑھیں:

نجی اسکولوں کو مہنگی نوٹ بکس و یونیفارمز فروخت پر شوکاز نوٹس

کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے طلباء کو اسکول کے لوگو والی مہنگی نوٹ بکس اور یونیفارمز خریدنے پر مجبور کرنے کے معاملے پر ملک کے 17 بڑے نجی اسکول سسٹمز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
کمیشن کے مطابق یہ عمل مشروط فروخت (Tying) کے زمرے میں آتا ہے اور کمپٹیشن ایکٹ کی خلاف ورزی تصور کیا جاتا ہے۔ سی سی پی نے خودکار کارروائی (سو موٹو ایکشن) لیتے ہوئے ان اسکولوں کی پالیسیوں کی جانچ شروع کی ہے۔
انکوائری میں انکشاف ہوا ہے کہ کئی اسکولوں نے مخصوص وینڈرز کے ساتھ خفیہ معاہدے کر رکھے ہیں، جس کے باعث لوگو والی کاپیاں مارکیٹ میں اصل قیمت سے 280 فیصد تک مہنگی فروخت ہو رہی ہیں۔
ایڈمیشن کے بعد طلباء ‘محصور صارفین’ بن جاتے ہیں، کیونکہ ملک میں تقریباً 50 فیصد طلباء نجی اسکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ والدین گائیڈ لائنز کے نام پر مہنگی مصنوعات خریدنے پر مجبور ہیں اور سستے متبادل بازار سے خریداری نہیں کر سکتے۔
نوٹس حاصل کرنے والے اسکولوں میں ملک کے بڑے نام شامل ہیں جو ہزاروں کیمپس چلاتے ہیں، اور لاکھوں طلباء و والدین اس پالیسی سے متاثر ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہزاروں چھوٹے اسٹیشنری اور یونیفارم فروش بھی مالی نقصان اٹھا رہے ہیں۔
کمیشن کے مطابق اسکول اپنی مارکیٹ پاور کا غلط استعمال کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں والدین اسکول کے تجارتی فیصلوں پر مجبوراً عمل کرتے ہیں اور طلبہ ‘یرغمال صارفین’ بن جاتے ہیں۔
کمیشن نے اسکولوں کو 14 دن کے اندر تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت دی ہے، بصورت دیگر ہر اسکول کو ساڑھے سات کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • چینی روبوٹ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا
  • حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پوری کردی
  • پولیو کا خاتمہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، نورمصطفیٰ لغاری
  • کمپٹیشن کمیشن کا مہنگی نوٹ بکس اور یونیفارمز کی فروخت پر نجی اسکولوں کو شوکاز
  • نجی اسکولوں کو مہنگی نوٹ بکس و یونیفارمز فروخت پر شوکاز نوٹس
  • راولپنڈی، اڈیالہ روڈ پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا 9 گھنٹے سے زائد طویل دھرنا ختم
  • بھارت محفوظ نہیں، اسرائیلی وزیراعظم نے مودی کو لال جھنڈی دکھا دی، تیسری بار دورہ منسوخ
  • بھارت محفوظ نہیں؛ اسرائیلی وزیراعظم نے مودی کو لال جھنڈی دکھا دی؛ تیسری بار دورہ منسوخ
  • مستونگ میں کسٹمز والوں کا گودام پر چھاپہ، اسمگل شدہ مہنگی گاڑیاں ضبط
  • بلوچستان کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کے لیے خوشخبری