اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کل صبح شروع ہو گی: اعلیٰ عہدیدار حماس
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کل صبح شروع ہو گی: اعلیٰ عہدیدار حماس WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز
حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اے ایف پی کو بتایا کہ غزہ میں موجود 48 اسرائیلی قیدیوں کی رہائی پیر کی صبح سے شروع ہو گی۔
اسامہ حمدان نے اے ایف پی کو ایک انٹرویو میں کہا، “دستخط شدہ معاہدے کے مطابق قیدیوں کا تبادلہ پیر کی صبح سے شروع ہونا ہے اور اس معاملے میں کوئی نئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ زمین پر موجود حماس کے ارکان نے تحریک کی قیادت کو قیدیوں کی حوالگی کی نقل و حرکت کے بارے میں ابھی مطلع نہیں کیا۔
غزہ سے اسیران کی واپسی کے بعد جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کی شرائط کے مطابق اسرائیل اپنی جیلوں سے تقریباً 2000 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے لیے پیش رفت کرے گا۔
حمدان نے کہا، رہائی کے لیے مقرر فلسطینی قیدیوں کی فہرست پر ابھی مذاکرات جاری ہیں۔
عہدیدار نے کہا، حماس کے “قیدی دفتر نے کہا ہے کہ ابھی اس عمل کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔ اسرائیل بدستور بعض قیدیوں کی رہائی سے انکار کر رہا ہے۔ تاہم مذاکراتی وفد ان کی رہائی کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ حتمی فہرست ہفتے کی رات یا اتوار کی صبح تک تیار ہو جائے گی۔”
حمدان نے مزید روشنی ڈالی کہ معاہدے کے تحت انسانی امداد کے لیے پانچ داخلی راستے کھولے جانے کی توقع ہے اور کہا کہ غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان رفح راہداری “دونوں جانب کے افراد کے لیے اگلے بدھ سے دوبارہ کھل جائے گی۔”
اٹلی نے کہا کہ یورپی یونین کے مانیٹرنگ مشن کی نگرانی اور اٹلی، سپین اور فرانس کی پولیس کی موجودگی میں رفح راہداری منگل کو دوبارہ کھول دی جائے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخیبرپختونخوا: وزارتِ اعلیٰ کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے ممکنہ امیدواروں کے نام سامنے آگئے خیبرپختونخوا: وزارتِ اعلیٰ کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے ممکنہ امیدواروں کے نام سامنے آگئے مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک طیفی بٹ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے غزہ جنگ بندی کا پہلا مرحلہ مکمل، امریکا کے 200 فوجی اسرائیل پہنچ گئے افغانستان کی جارحیت اور پاکستانی ردعمل عوام کے درمیان جنگ نہیں: سکیورٹی ذرائع جارحیت کا بھرپور جواب ، پاک فوج نے افغان پوسٹوں پر پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد سعودی عرب کا ردعمل سامنے آ گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قیدیوں کی رہائی شروع ہو
پڑھیں:
جولان میں اسرائیلی فوج کی اچانک مشقیں شروع
ہنگامی اور غیر اعلانیہ مشق کے ذریعے 210 ویں بریگیڈ کی تیاری جانچی جا رہی ہے
مشقوں کا مقصد مختلف ممکنہ منظر ناموں کے لیے تیاری کا جائزہ لینا ہے ،فوجی ترجمان
اسرائیلی فوج نے جولان کی پہاڑیوں میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں، جن کا مقصد اچانک پیدا ہونے والی صورتِ حال سے نمٹنے کی تیاری کو جانچنا ہے ۔ اسرائیلی ویب سائٹ کے مطابق Shield and Strength کے نام سے یہ مشقیں شروع ہوئیں اور دو دن تک جاری رہیں گی۔فوج کے ترجمان نے بتایا کہ اس مشق کا مقصد مختلف ممکنہ منظرناموں کے لیے کمانڈ کی تیاری کا جائزہ لینا اور اسے بہتر بنانا ہے ۔ ان کے مطابق یہ ایک ہنگامی اور غیر اعلانیہ مشق ہے جس کے ذریعے 210 ویں بریگیڈ کی تیاری جانچی جا رہی ہے ۔ اس دوران فوجی نقل و حرکت میں اضافہ ہوگا، دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں گی اور علاقے میں طیارے اور دیگر فضائی آلات نظر آئیں گے