کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹیلیکچوئلزفورم اورآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، نیشنل بزنس گروپ پاکستان اورایف پی سی سی آئی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین، اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے وزیراعظم میاں شہبازشریف اورآرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیرکی حالیہ تاریخی سفارتی کامیابیوں کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنماں کی وژنری اورمربوط قیادت نے پاکستان کے لیے غیرمعمولی اقتصادی مواقع کے دروازے کھول دیے ہیں، جوملک کوپائیدارخوشحالی کی راہ پرگامزن کر دیں گے۔

میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں ایک نمایاں اورمثبت تبدیلی آئی ہے۔ روایتی سفارت کاری کے بجائے اقتصادی سفارت کاری کومرکزتوجہ بنایا گیا ہے، جس کی بدولت پاکستان عالمی افق پر ایک فعال اور قابل اعتماد پارٹنر کے طور پر ابھر رہا ہے اور پاکستان کو دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کی جانب سے 10 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کے وعدے پاکستان کی معیشت پربڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہیں۔

یہ سرمایہ کاری توانائی اورزراعت کے شعبوں میں انقلاب برپا کرے گی، روزگارکے نئے مواقع پیدا کرے گی اورزرمبادلہ کے ذخائرمیں خاطرخواہ اضافہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کوپاکستانی برآمدات میں 22 فیصد اضافہ ہوا ہے جو 700 ملین ڈالرسے تجاوزکرچکی ہیں، جبکہ حالیہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے تعلقات کومزید مستحکم بنائے گا اورسرمایہ کاروں کے لیے ایک پرامن ماحول فراہم کرے گا۔

میاں زاہد حسین نے وزیراعظم کے ملائیشیا کے کامیاب دورے کوبھی سراہا جس کے دوران سیاحت اورحلال سرٹیفکیشن کے شعبوں میں پانچ اہم مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پردستخط ہوئے ہیں، جوپاکستان کے تجارتی تعلقات کومزید وسعت دینے میں مددگارثابت ہوں گے۔میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ امریکہ کے ساتھ متوازن اورسرمایہ کاری پرمبنی تعلقات کی بحالی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا نیا باب ہے۔

صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مسلسل اورنتیجہ خیزروابط نے پاکستان کے تعلقات کوامداد سے ہٹا کرتجارتی وسرمایہ کاری شراکت داری میں تبدیل کردیا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان پر 19 فیصد جب کہ بھارت پر50 فیصد ٹیرف لاگو ہے، جوپاکستان کی کامیاب سفارت کاری کا عملی ثبوت ہے۔میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ وزیراعظم اورآرمی چیف کی ہم آہنگ قیادت نے پاکستان کوخطے کی ابھرتی ہوئی سرمایہ کاری کی اولین منزل بنا دیا ہے، اوربزنس کمیونٹی پوری طرح اس قومی ترقیاتی ویژن کی حمایت کرتی ہے تاکہ خوشحالی کے ثمرات ہر شہری تک پہنچ سکیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میاں زاہد حسین نے نے پاکستان پاکستان کی کہا کہ

پڑھیں:

افغان جارحیت قابل مذمت، پاک فوج نے قومی جذبات کی ترجمانی کی: راغب نعیمی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین اسلامی نظریہ کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ افغان حکومت کی بلااشتعال جارجیت قابل مذمت ہے۔ پاک فوج نے جرات مندانہ ردِ عمل دے کر قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔ پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ پاکستان ہمیشہ امن، استحکام اور برادرانہ تعلقات کا خواہاں رہا ہے، مگر افغان حکومت کی جانب سے بار بار اشتعال انگیز اقدامات سے پاکستان کے صبر کا امتحان لیا جا رہا ہے۔ ایسے حملے علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں، اور ان کا فوری تدارک اور عالمی سطح پر نوٹس لیا جانا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی عہدیداروں سے تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حلف اٹھانے والوں میں مفتی علی رضاصابری، مفتی ابوبکر قریشی، مولانا فدا حسین قادری، مولانا غلام یاسین باروی، قاری جمیل احمد، مفتی سعید احمد نقیبی، حافظ محمد شاہد، مفتی بلال قادری، مفتی تنویر احمد شامل تھے۔ تقریب میں حاجی امداد اللہ نعیمی، ڈاکٹر وارث علی شاہین، مفتی قیصر شہزاد نعیمی، مفتی ندیم قمر، مفتی عمران حنفی، مفتی محمد عارف حسین، مفتی شفقت علی یوسفی سمیت جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ و طلبہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے غزہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بالآخر مختلف ممالک کی سفارتی کوششوں سے جنگ بندی معاہدہ ہوگیا ہے امید ہے کہ غزہ کی تعمیر نو میں دنیا کے تمام بڑے ممالک اپنا موثر کردار اداکریں گے تاکہ وہاں مستقل امن قائم ہوسکے۔ انہوں نے علماء، میڈیا اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کریں اور قومی سلامتی کے معاملات پر سیاست سے گریز کریں۔ تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاکرائی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی گھمنڈ اور اشتعال انگیز بیانات سےجنوبی ایشیا میں امن کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے: پاک فوج
  • منعم ظفر کی قیادت میں ٹائون چیئر مینوں کی ناصر حسین شاہ سے ملاقات‘عوامی مسائل و تجاویر پر تبادلہ خیال
  • چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی رہنما راشد حسین ربانی کوخراج عقیدت
  • پاکستان اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے درمیان ریکوڈک منصوبے کی جلد مالی تکمیل پر اتفاق
  • سعودی وفد کی آمد خوش آئند، باہمی تعلقات کا نیا باب: حافظ عبدالکریم
  • افغان جارحیت قابل مذمت، پاک فوج نے قومی جذبات کی ترجمانی کی: راغب نعیمی
  • ناصر حسین شاہ نے پاکستان لائف اسٹائل فرنیچر نمائش کاافتتاح کردیا
  • پاک فوج نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں افغانستان کو بھرپور جواب دے کر پسپائی پر مجبور کیا: وزیراعظم
  • گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان تعلقات کی خبروں کی تصدیق ہوگئی