غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب، وزیراعظم شہباز شریف کل مصر روانہ ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی دعوت پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف 13 اکتوبر کو مصر کا دورہ کریں گے، جہاں وہ شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور غزہ کی سنگین صورتحال کے خاتمے کے لیے مجوزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شریک ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت دیگر سینیئر وزرا بھی ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ امن معاہدہ: اسرائیلی اجلاس کے دوران نیتن یاہو کا مودی سے رابطہ
یہ اجلاس ان سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے جو گزشتہ ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر شروع ہوئیں۔ 23 ستمبر 2025 کو وزیراعظم پاکستان نے 7 عرب و اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ہمراہ امریکی صدر سے ملاقات کی تھی، جس کا مقصد غزہ میں پائیدار امن کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔
اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں ان عرب و اسلامی ممالک نے صدر ٹرمپ کی امن کی کوششوں کو سراہا اور امریکا کے ساتھ مل کر جامع اور دیرپا جنگ بندی کے حصول اور غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔
وزیراعظم کی شرم الشیخ کانفرنس میں شرکت فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور ان کے منصفانہ مؤقف کی تاریخی، مستقل اور غیر متزلزل حمایت کی عکاسی کرتی ہے۔
پاکستان کو امید ہے کہ یہ سربراہی اجلاس اسرائیلی انخلا، فلسطینی شہریوں کے تحفظ، بے گھر افراد کی واپسی، قیدیوں کی رہائی، انسانی بحران کے خاتمے اور غزہ کی تعمیرِ نو کی راہ ہموار کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کا نیا مطالبہ سامنے آگیا
پاکستان یہ بھی توقع رکھتا ہے کہ ان کوششوں سے ایک قابلِ اعتبار سیاسی عمل کو تقویت ملے گی جس کا مقصد 1967 سے قبل کی سرحدوں کے مطابق القدس الشریف کو دارالحکومت بنا کر ایک آزاد، مستحکم فلسطینی ریاست کا قیام ہے، جو متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عرب امن اقدام کے عین مطابق ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews دستخط کی تقریب شہباز شریف غزہ امن معاہدہ مصر کا دورہ وزیراعظم پاکستان وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: دستخط کی تقریب شہباز شریف غزہ امن معاہدہ مصر کا دورہ وزیراعظم پاکستان وی نیوز شہباز شریف
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔