ٹیسٹ سیریز: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
دو ملکی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میں ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے نئے دورانیے کے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کا سامنا آج 12 اکتوبر سے لاہور میںکر رہا ہے۔
جنوبی افریقہ اس دورے میں 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
لاہور ٹیسٹ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 31 واں ٹیسٹ میچ ہوگا۔ اس سے قبل کھیلے گئے 30 میچوں میں پاکستان نے چھ جبکہ جنوبی افریقہ نے 17 میچ جیتے ہیں۔
یہ جنوبی افریقہ کا پاکستان کا چوتھا دورہ ہے۔ آخری دورہ 2021 میں ہوا تھا، جب پاکستان نے بابر اعظم کی قیادت میں دونوں ٹیسٹ میچ جیت کر یادگار فتح حاصل کی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جنوبی افریقہ
پڑھیں:
جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلیے ٹیم فائنل، آصف آفریدی ڈیبیو کریں گے
جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 38 سالہ لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے پہلے ٹیسٹ میں ممکنہ طور پر سات بیٹرز، دو ریگولر فاسٹ بولرز اور دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آف اسپنر ساجد خان وائرل فیور کے سبب پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہوسکیں گے، ان کی جگہ آصف آفریدی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔
عبوری ہیڈ کوچ اظہر محمود بھی آصف آفریدی کی بولنگ سے متاثر ہیں اور ان کے ڈیبیو کے حق میں ہیں۔
جنوبی افریقا کے خلاف لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کے 11 کھلاڑیوں میں امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود ( کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان ( وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، نعمان علی اور آصف آفریدی شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کل صبح 10 بجے شروع ہوگا۔