خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کل کیا جائے گا، صوبائی اسملبی کا اجلاس پیر کی صبح 10 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے امیدوار آج دن 3 بجے تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا سکیں گے جبکہ خیبرپختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں نے وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب کے لیے اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم کسی ایک امیدوار کے نام پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔

KP، اقتدار کی نئی بساط، ہلچل، وزیراعلیٰ گنڈاپور کا استعفیٰ گورنر کو موصول، اپوزیشن قیادت کے پشاور میں ڈیرے

پشاور، اسلام آباد خیبرپختونخوا میں اقتدار کی.

..

دوسری جانب پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخاب کے لیے حکمتِ عملی تیار کرلی گئی ہے۔

اس سے متعلق 80 سے زائد پی ٹی آئی ارکانِ اسمبلی کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں ٹھہرایا گیا ہے اور ایم پی ایز پر غیر ضروری کالز اٹھانے پر پابندی ہے۔

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

خیبرپختونخوا کی وزارتِ اعلیٰ، 4 امیدوار سامنے آ گئے

—فائل فوٹو

خیبر پختون خوا کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے 4 امیدوار سامنے آ گئے، انتخاب کے لیے اسمبلی اجلاس کل صبح 10 بجے منعقد ہو گا۔

خیبر پختون خوا کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہو گیا ہے، پی ٹی آئی کے امیدوار سہیل آفریدی نے کاغذات جمع کرا دیے۔

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کل کیا جائے گا، صوبائی اسملبی کا اجلاس صبح 10 بجے طلب

دوسری جانب پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخاب کے لیے حکمتِ عملی تیار کرلی گئی ہے۔

مسلم لیگ ن کے سردار شاہ جہاں یوسف، پی پی کے ارباب زرک اور جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمٰن نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

یہ کاغذاتِ نامزدگی سیکریٹری خیبر پختون خوا اسمبلی کے پاس جمع کرائے گئے۔

دوسری طرف ڈاکٹر عباد اللّٰہ نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔

اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے لیے چاروں امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں، کل کے اجلاس میں 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • اپوزیشن کل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیخلاف عدالت جائے گی: ڈاکٹر عباد اللّٰہ
  • نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب کل ہوگا،سہیل آفریدی سمیت 4 امیدوار میدان میں
  • خیبرپختونخوا کی وزارتِ اعلیٰ، 4 امیدوار سامنے آ گئے
  • خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلی کا انتخاب کل کیا جائے گا، صوبائی اسمبلی کا اجلاس صبح 10 بجے طلب
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب، سہیل آفریدی سمیت تمام اپوزیشن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور
  • خیبرپختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا شیڈول تیار کرلیا
  • نئے وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا انتخاب کل ہوگا، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری
  • خیبرپختونخوا میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیسے ہوگا؟ طریقہ کار سامنے آگیا
  • نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلیے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 13 اکتوبر کو ہوگا