مسلم لیگ( ن) نے وزیراعلیٰ کیلئے سردار شاہ جہاں یوسف کو امیدوار نامزد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ( ن) نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکیلئے سردار شاہ جہاں یوسف کو امیدوار نامزد کردیا۔
نجی ٹی وی چینل’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق صوبائی ترجمان (ن) لیگ کاکہناتھا کہ سردار شاہ جہاں یوسف کا تعلق مانسہرہ سے ہے اور وفاقی وزیرمذہبی امور سردار یوسف کے صاحبزادے ہیں۔سردار شاہ جہاں یوسف کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سردار شاہ جہاں یوسف
پڑھیں:
پشاور: وزیراعلیٰ ہاؤس میں PTI کے اراکین کا حلف
وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے اراکین سے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو ووٹ دینے کے لیے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تمام اراکین حلف کے سلسلے میں اس وقت وزیراعلیٰ ہاؤس میں موجود ہیں۔
صوبائی صدر پی ٹی آئی نے بتایا کہ جو 9 اراکین بیرون ملک تھے وہ بھی پہنچ چکے ہیں۔
جنید اکبر کا کہنا ہے کہ تمام اراکین بانی پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ کو دو تہائی اکثریت سے وزیراعلیٰ منتخب کرائیں گے۔